ہفتہ , 20 اپریل 2024

دلچسپ و عجیب

مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی منفرد گاڑی متعارف

لاہور: گاڑیاں تو آپ نے لاتعداد دیکھی ہوں گی مگر گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی اس کار کا جواب نہیں۔بی ایم ڈبلیو نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران 2 کانسیپٹ گاڑیاں پیش کیں جن میں سے ایک مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلتی ہے۔ دیکھنے میں یہ دونوں گاڑیاں ایک جیسی ہیں …

مزید پڑھیں »

بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

کیوٹو: ایکواڈور کا شہری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔ …

مزید پڑھیں »

باپ نے بیٹے کی شادی میں ملکی و غیرملکی کرنسی سمیت 23 لاکھ نچھاور کردیے

سیالکوٹ: سمبڑیال میں باپ نے بیرون ملک سے آئے بیٹے کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی، انوکھی شادی میں ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت 23 لاکھ روپے نچھاور کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی طرح پاکستان میں بھی شادیوں میں کچھ بڑھکر کرنے کا رواج برقرار ہے، ایسی ہی ایک شادی پنجاب ضلع سیالکوٹ کے شہر سمبڑیال میں …

مزید پڑھیں »

کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافرآپس میں لڑ پڑے

اسلام آباد: کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے والے پی ائی اے کے طیارے میں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کا آزادانہ استعمال کیا، شدید جھگڑے کے دوران دیگر مسافر خود اور بچوں کو بچاتے رہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 326 اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی تو دو مسافروں …

مزید پڑھیں »

عمرہ کرنے میں اوسط کتنے منٹ لگتے ہیں؟

ریاض:پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہر ماہ لاکھوں مسلمان عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، تاہم کیا آپ کو پتہ ہے کہ عمرے کی ادائیگی میں کتنے منٹ لگتے ہیں۔موجودہ سال کے ماہ جمادی الاول میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویﷺ نے اپنے اعداد و شمار کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ ایک معتمر کو طواف …

مزید پڑھیں »

بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنوا ڈالا

نئی دہلی:کولکتہ کے ایک شہری نے بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔ 65 سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری …

مزید پڑھیں »

عطیات جمع کرنے کیلیے ایک ماہ میں 124 کباب کھانے والا شخص مشکل کا شکار

لندن: برطانوی شخص نے بچوں کے اسپتال کے عطیات کےلیے ایک ماہ میں 124 بڑی جسامت کے کباب کھائے جس سے اب وہ بدہضمی کے ساتھ نفسیاتی کیفیت کا شکار ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انجینیئر، ڈیس بریکے نے ماہِ دسمبر میں 124 کباب کھاکر 1000 برطانوی پاؤنڈ جمع کیے ہیں جو فرانسس ہاؤس چلڈرن ہوسپائس کو دیئے جائیں گے۔ …

مزید پڑھیں »

سال کے کچھ مہینے 31 اور کچھ 30 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟

اٹلی:کیا آپ کسی ایسے فرد سے واقف ہیں جس کی سالگرہ 30 فروری کو ہو؟ 31 ستمبر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یا 31 نومبر؟اگر آپ کا جواب نہیں ہے تو اس کی وجہ سے بھی واقف ہوں گے کیونکہ یہ تاریخیں ہوتی ہی نہیں۔ اگر آپ کیلنڈر پر نظر ڈالیں تو دیکھیں گے کہ فروری کے مہینے میں …

مزید پڑھیں »

موٹروے پر واش روم فیس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد: موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون )کے سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے …

مزید پڑھیں »

شادی کی 80 ویں سالگرہ منانے والا 102 سال کا جوڑا

پینسلوینیا: امریکا میں ایک جوڑے نے رواں ہفتے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ منائی، میاں بیوی دونوں کی عمریں 102 سال ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی دونوں 102 سال عمر کے ہیں اور 80 سال سے رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے ہیں۔ رابرٹ اور ایڈتھ مائی شاؤم کی 1936ء میں ہائی …

مزید پڑھیں »