پیر , 23 مئی 2022

دلچسپ و عجیب

کافی بنانے کے جرم میں جرمن میاں بیوی کو شہر بدر کر دیا گیا

وینس(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں گزشتہ دنوں ایک جرمن جوڑے کو کافی بنانے کے جرم میں شہر سے نکال دیا گیا، جبکہ اس پر 950 یورو (ایک لاکھ 70 ہزار روپے) کا جرمانہ بھی کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اٹلی کے تاریخی شہر وینس کی سیاحت پر آیا ہوا ایک جرمن جوڑا وہاں کے مشہورِ زمانہ …

مزید پڑھیں »

آسٹریلیا میں خون آلود آنکھوں والے درجنوں پرندے زمین پر گرکر ہلاک

ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو عموماً ڈراؤنی فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔لوگوں نے دیکھا کہ آسمان سے درجنوں پرندے کچھ اس طرح آگرے جن کی آنکھوں سے خون بہہ رہا تھا اور وہ بہت تکلیف میں چیخ رہے تھے۔بعض افراد نے ہمت کرکے غور کیا تو کئی پرندوں کی چونچ بھی خون آلود تھی۔ …

مزید پڑھیں »

انسانی وجود سے سائیکل کا نقشہ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ماسکو میں انسانی وجود سے سائیکل کا نشقہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی انسانی تصویر بنائی۔ماسکو سائیکلنگ فیسٹیول اور ماسکو روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آرگنائزیشن …

مزید پڑھیں »

40 سال سے بال نہ دھونے والا بھارتی شہری

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر مرد حضرات کو بھی بال بڑھانے اور انہیں خواتین کی طرح لمبا اور گھنا رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ایک بھارتی شہری نے اپنے بال لمبے تو کیے مگر 40 سال سے انہیں دھونے کی زحمت تک نہ کی۔63 سالہ ’ساکل دیو توڈو‘ نامی شخص کے بال تقریباً 6 فٹ لمبے ہیں اور اس کا کہنا …

مزید پڑھیں »

شکاگو کی پیزا کمپنی کی نوبیاہتا جوڑے کیلئے انوکھی پیشکش

شگاگو (مانیٹرنگ ڈیسک)شکاگو کی ’فروزن پیزا کمپنی‘ نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے ’پیزا ویڈنگ پیکج‘ کا اعلان کردیا۔’پیزا ویڈنگ پیکج‘ مقابلے کے تحت جیتنے والے ایک ہی جوڑے کو دیا جائے گا۔’پیزا ویڈنگ پیکج‘ میں دلہن کے لیے پیزا گاؤن تیار کیا گیا ہے جو کہ دکھنے میں بالکل پیزا کی طرح ہوگا۔پیزا گاؤن کے علاوہ ’پیزا پیکج‘ جیتنے والی …

مزید پڑھیں »

ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر براستہ ایران پاکستان پہنچ گئیں

لالہ موسیٰ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی خاتون کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ترک خاتون سیاح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جس کانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کی جانب سے مراڑیاں میں شاندار استقبال کیا گیا، ترکش خاتون اوزبے ایسل( asil ozbay) استنبول …

مزید پڑھیں »

نوعمر طالبہ ماں بننے کے 30منٹ بعد امتحان میں شریک

گنی (مانیٹرنگ ڈیسک)شوق اور لگن دو ایسی قوتیں ہیں جو ناممکن کو بھی ممکن میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ گنی کی ایک طالبہ نے کمرہ امتحان سے اٹھ کر بچے کی پیدائش کے صرف 30 منٹ بعد پھر سے پرچے میں شریک ہو کر مثال قائم کردی۔مغربی افریقہ کے ملک گنی میں 18 سالہ لڑکی نے تعلیم حاصل کرنے …

مزید پڑھیں »

ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سنوبال نامی کوکاٹو طوطے کے ڈانس کرنے کے ویڈیو ایک جانب پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور دوسری جانب اسے دیکھ کر سائنسداں اور جانوروں کے رویوں کے ماہر بھی حیران ہیں۔سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس طوطے کا نام ’سنوبال‘ ہے جو 1980 کی دہائی کے گانوں پر 14 مختلف انداز میں ڈانس کرتا نظر …

مزید پڑھیں »

24 انگوروں کی قیمت 17 لاکھ روپے!

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک خاص نسل کے انگوروں کا خوشہ 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت ساڑھے 17 لاکھ 40 ہزار روپے کے برابرہے!گہری سرخ رنگت کے یہ انگور ’روبی رومن گریپس‘ کہلاتے ہیں اور انہیں خاص انداز میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں نایاب انگوروں کی بولی لگائی گئی …

مزید پڑھیں »

عجیب و غریب پرندہ، شوربے میں لت پت بگلا ثابت ہوا!

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے ’’دریافت‘‘ ہونے والا عجیب و غریب پرندہ ایک ایسا بگلا ثابت ہوا ہے جو ہلدی سے بھرپور شوربے میں گر گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق، چند دن پہلے بکنگھم شائر (برطانیہ) سے مقامی محکمہ جنگلی حیات کو شوخ نارنجی رنگ والا ایک پرندہ ملا جو اُڑنے سے قاصر تھا۔ اسے فوری طور پر جنگلی جانوروں کے اسپتال …

مزید پڑھیں »