پیر , 25 اکتوبر 2021

سائنس و ٹیکنالوجی

کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس پراسرار طور پر بند

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس پراسرار طور پر بند کردی گئی۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پیر کی شب موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک بند کردی گئی اور تاحال سروس بند کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر محکمہ داخلہ بلوچستان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں ’چڑیل مچھلی‘ کی باقیات دریافت

مشی گن: آج دنیا بھر کے سمندروں میں ایک قسم کی مچھلی عام پائی جاتی ہے جسے اینچووی نسل کی مچھلی کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان سے ملنے والا کروڑوں سال پرانا رکاز ظاہر کرتا ہے کہ آج پلانکٹن کھانے والی یہ مچھلی اس وقت اپنے بڑے اور تیز دانتوں سے دیگر مچھلیوں کا شکار کیا کرتی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے …

مزید پڑھیں »

فیس بک نے اپنا لوگو سیاہ کیوں کر دیا؟

امریکا میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر فسادات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ احتجاج میں فیس بک سمیت کئی کمپنیاں بھی شریک ہو گئی ہیں۔فیس بک نے سیاہ فام شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئی اپنا لوگو سیاہ کر دیا ہے جب کہ کمپنی کے بانی نے اس حوالے سے ایک طویل مضمون بھی …

مزید پڑھیں »

نئی قسم کے ٹرانسسٹر جو 8000 وولٹ برداشت کرسکتے ہیں

اتھیکا، نیویارک: برقی ٹرینوں، گاڑیوں اور جہازوں کو ممکن بنانے والی ایک نئی اختراع سامنے آئی ہے جس نے خود سلیکن کو مات دیدی ہے۔ یعنی ماہرین نے ایک ٹرانسسٹر بنایا ہے جو 8000 وولٹ تک بجلی برداشت کرسکتے ہیں۔اگرچہ ہمیں برقی کاروں کا شوق تو ہے لیکن ہم بھاری بھرکم بیٹریاں ساتھ لے جانا نہیں چاہتے کیونکہ کار ہو …

مزید پڑھیں »

زمین کے قریب ترین ایک نیا بلیک ہول دریافت

چلی: فلکیات دانوں نے اب تک کی تاریخ میں زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے صرف ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔یورپی سدرن رصدگاہ (آبزرویٹری) کے سائنسدانوں اور دیگر اداروں کے ماہرین نے یہ بلیک ہول دریافت کیا ہے جس کے گرد دو ستارے محض آنکھوں سے بھی دیکھے …

مزید پڑھیں »

نومولود اپنی نقل اتارنے کے عمل کو پہچانتے اور پسند کرتے ہیں

سویڈن: جب والدین یا سرپرست کسی نومولود بچے کی نقل اتارتے ہیں تو چھ ماہ کا بچہ بھی اسے پہچانتا ہے بلکہ اس عمل کو پسند بھی کرتا ہے۔سویڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ بچہ اپنی نقل اتارنے کے عمل کو بہت دوستانہ تصور کرتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی بچے کی نقل اتار رہا ہے …

مزید پڑھیں »

صرف آنکھ دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی ایپ

نیویارک: اب خون میں ہیموگلوبِن کی کمی کے لیے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہے گی اور بہت جلد ایک ایپ کے ذریعے ہی اس کیفیت کو معلوم کیا جاسکے گا جسے عام طور پر خون کی کمی کہا جاتا ہے۔ طبی عملے کو صرف اتنا کرنا ہوگا کہ ایپ کو کھول کر اسمارٹ فون کے کیمرے کو آن کرنا ہوگا۔ …

مزید پڑھیں »

ایران،کیوان لائف بوٹ نامی روبوٹ کی رونمائی

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ، کیوان لائف بوٹ نامی پہلے آپریشنل روبوٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔کورونا وبائی بیماری کے دور میں ملک کی شدید ضرورت کے پیش نظر ایرانی ماہرین نے یہ روبوٹ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں تیار کیا ہے کہ جس کی بدھ کے روز تہران میں رونمائی کی گئی۔اسٹیریو ویزن ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار …

مزید پڑھیں »

بھارتی شہری نے ‘گوگل میپ’ کو ازدواجی زندگی کی بربادی کا ذمہ دار قرار دیدیا

بھارت میں ایک شخص نے ازدواجی زندگی میں خرابیوں کا ذمہ دار گوگل میپ کو ہی ٹھہرا دیا اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے پولیس کو گوگل میپ کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ آر چندراسکھار نامی شخص کا کہنا ہے کہ راستے بتانے والی مقبول ترین ایپ گوگل نے ان کی ازدواجی …

مزید پڑھیں »

شاید ہمارا سورج ایک چھوٹی کہکشاں کے اثر سے وجود میں آیا، تحقیق

اسپین: ماہرین کا خیال ہے کہ شاید ہمارا سورج ایک چھوٹی کہکشاں کے ہماری مرکزی کہکشاں ملکی وے سے گزرنے کے بعد وجود پذیر ہوا ہے۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق ایک چھوٹی سی کہکشاں سیگی ٹیرئس اربوں سال سے محو گردش رہتے ہوئے ہماری اپنی ملکی وے کہکشاں کے پاس سے گزرتی رہتی ہے۔ اس کے قریب آنے کے عمل سے …

مزید پڑھیں »