جمعرات , 8 جون 2023

عالمی خبریں

امریکا؛ اسکول کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا میں اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت اسکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔فائرنگ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد …

مزید پڑھیں »

روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ، سیلاب کا خدشہ

کیف:جنوبی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ شہر خیرسوں میں جاری لڑائی میں ایک اہم ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی گورنر کے مطابق متاثرہ علاقے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اسی دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے باخموت کے قریب مبینہ پیش قدمی پر اپنے فوجیوں کی تعریف کی ہے۔ یوکرینی اور روسی حکام …

مزید پڑھیں »

امریکا نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نو مئی کے احتجاجی مظاہروں کے بعد حراست میں لیے جانے والے امریکی شہریوں کے حوالے سے پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ آیا عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے میں امریکہ کو استعمال (Manipulate) کیا گیا؟ جیسا …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل اپنے تعلقات بحال کرلیں۔ یہ امریکا کے حقیقی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلنکن نے اسرائیل نواز لابی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی AIPAC سے ایک تقریر میں کہا کہ امریکا کا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول …

مزید پڑھیں »

افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ڈپٹی گورنرکار بم دھماکے میں ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے بدخشان کے ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدخشان میں طالبان حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ معزالدین احمدی نے بتایا ہے کہ آج صبح صوبہ بدخشان کے شہر فیض آباد کی عدالت کے سامنے ایک کار بم دھماکے میں اس صوبے کے ڈپٹی گورنر نثار احمد …

مزید پڑھیں »

چین کا ایران، سعودی عرب اور امارات کے اتحاد کا خیر مقدم

بیجنگ:چین نے ایران، سعودی عرب اور امارات کے اتحاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے بعض دیگر ممالک کے درمیان مشترکہ بحری فوج کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ …

مزید پڑھیں »

روس کے بعض ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں: یوکرین

کیف:یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے بعض سیکٹروں میں روس کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ یوکرین کے میڈیا نے گذشتہ رات کی یف اور یوکرین کے دیگر شہروں میں ہوائی حملے کے سائرن بجنے کی خبر دی ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کی یف پر شدید ڈرون اور میزائل حملے …

مزید پڑھیں »

امریکا اور بھارت کا دفاعی صنعت میں تعاون کے ’روڈ میپ‘ پر اتفاق

نئی دہلی:بھارت اور امریکا نے آئندہ چند برسوں کے دوران دفاعی صنعت میں تعاون کے لئے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق دونوں ممالک کی جانب جاری اعلان ایک تاریخی اقدام ہے جس سے بھارت کے ڈیفنس مینوفیکچرنگ کے عزائم کو تقویت ملے گی۔ امریکا، بھارت کے ساتھ تعلقات کو …

مزید پڑھیں »

روس نے بحرالکاہل میں بڑی مشقوں کا آغاز کردیا

ماسکو:طاقت اور دفاع کے پیغام میں روس نے بحرالکاہل میں بڑے پیمانے پر مشقیں شروع کردی ہیں۔روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ روسی پیسفک فلیٹ کی افواج نے بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک میں مشقیں شروع کی ہیں جو 20 جون تک جاری رہیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے ٹیلی گرام پر ایک …

مزید پڑھیں »

برطانوی وزیراعظم نے وزیر دفاع بین والس نیٹو کیلئے بہترین سیکرٹری جنرل قرار دے دیا۔

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنے وزیر دفاع بین والس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیٹو کیلئے بہترین سیکرٹری جنرل قرار دے دیا۔رشی سوناک رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی چوتھی ملاقات کریں گے جس میں وہ صدر بائیڈن کو بین والس کی بطور نیٹو سیکرٹری جنرل تقرری پر قائل کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا تھا …

مزید پڑھیں »