پیر , 5 جون 2023

افغانستان

پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ

نیویارک: اقوام متحدہ کے دو اداروں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان اور پاکستان میں شدید غذائی عدم تحفظ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خامہ پریس کے مطابق WFP اور FAO کی جون سے نومبر تک شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں افغانستان اور پاکستان میں غذائی قلت سے خبردار کرتے ہوئے اس کی وجہ معاشی و …

مزید پڑھیں »

طالبان کبھی بھی ایران کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے:مولوی سردار شکیب احمد

کابل: اسلام آباد میں طالبان کے ناظم الامور نے لاکھوں افغان مہاجرین کی ایران کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے حقوق کی خلاف ورزی کا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ یہ بات مولوی سردار شکیب احمد نے اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ …

مزید پڑھیں »

قطری وزیراعظم کی قندھار میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ سے ملاقات

کابل:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے قندھار میں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ سے ملاقات کی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق قطر کے وزیراعظم اور طالبان کے سربراہ کی ملاقات کا مقصد عالمی برادری کے ساتھ طالبان کی کشیدگی کو حل کرنے کے بارے میں صلاح و مشورہ کرنا بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے …

مزید پڑھیں »

طالبان نے افغانستان کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

کابل:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کہا کہ وہ افغانستان پر عائد پابندیاں منسوخ کرے تاکہ افغان اپنی ضروریات تک رسائی حاصل کر سکیں۔طالبان کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے ٹویٹ کیا کہ قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گزشتہ منگل کو طالبان کی …

مزید پڑھیں »

ملا محمد نصر اخوند افغانستان کے نئے وزیر خزانہ مقرر

کابل:طالبان حکومت نے وزیراعظم کے بعد وزیر خزانہ بھی تبدیل کردیا، ملا محمد ناصر اخند نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے ملا ناصر اخند کو وزیر خزانہ تعینات کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کے مطابق ناصر اخند …

مزید پڑھیں »

ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی بقا پر طالبان حکومت و افغان عوام کا زور

تہران:ایران و افغانستان کی سرحد پر گزشتہ دنوں پیدا ہو جانے والی کشیدگی پر افغان حکومت و عوام نے تہران و کابل کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔طالبان کے سکیورٹی اہلکاروں نے بین الاقوامی ضابطوں اور اچھی ہمسایگی کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے پر …

مزید پڑھیں »

ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی

اسلام آباد: کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے باعث وہ آپس ہی میں ایک دوسرے کی جانوں کے درپے ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ سے دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، وہ تمام دہشت گرد جو سیکیورٹی فورسز اور عوامی اجتماعات پر …

مزید پڑھیں »

سابق سیاسی افراد کی واپسی بدعنوانی کا باعث بنے گی: طالبان

کابل:طالبان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل اور حکومتی ڈھانچے میں سابق سیاسی رہنماؤں کی واپسی بدعنوانی کا سبب بنے گی۔ رپورٹ کے مطابق مولوی عبدالکبیر نے کابل میں طالبان حکومت کی کابینہ کے اعلی عہدیدارووں کے ساتھ اجلاس میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے …

مزید پڑھیں »

افغانستان اور چین کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغاز

کابل: افغانستان اور چین کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگیا۔امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے دارالحکومت میں چین کے سفیر وانگ یو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر نے …

مزید پڑھیں »

افغانستان : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

کابل : افغانستان کے شمالی علاقے میں امریکی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔افغان وزارت دفاع کے مطابق ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر سمنگان کے ضلع خولم میں بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کرتباہ ہوا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد …

مزید پڑھیں »