جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

افغانستان

طالبان حکومت کا اسلامی جمہوریہ ایران سے طبی شعبے میں تعاون کی اپیل۔

کابل: افغان وزیر صحت کا کابل میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ، صحت و سلامتی ، ڈاکٹروں کی تریبت، دواؤں کی فراہمی اور دوسرے معاملات میں تعاون کی درخواست۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے وزیر صحت قلندر عباد نے کابل میں تعینات ایران کے سفیر بہادر امینیان سے ملاقات کی۔ بامیان میں ہسپتال کے منصوبے کی تکمیل، افغان ڈاکٹروں …

مزید پڑھیں »

ہم حدود الہی کے نفاذ کیلئے ایک بار پھر امریکہ سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ

کابل: طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ نے قندھار کے اکابرین اور عمائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے عالمی برادری اور واشنگٹن کی شرائط کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ وہ انسانی حقوق کے نام پر افغانستان میں شرعی سزاؤں پر عمل درآمد روکنا چاہتے ہیں لیکن ہم حدود …

مزید پڑھیں »

 طالبان کے ناراض ہزارہ شیعہ کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو گرفتار کر کے قتل کرنا جنگی جرم  ہے۔

کابل: حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد محقق نے اپنے فیس بک پیج پراس قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طالبان نے مولوی مہدی مجاہد کو ہرات کے بنیاد علاقے میں ایک کمین گاہ سے پکڑا تھا ۔ محمد محقق کے مطابق طالبان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مہدی مجاہد کو گرفتار کرنے کے بعد …

مزید پڑھیں »

افغانستان مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

کابل :غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں ہزارہ طالبان کمانڈر اور طالبان میں لڑائی،ہزارہ طالبان کمانڈر مہدی مجاہد قتل۔

کابل: افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے طالبان کے واحد کمانڈر اور رہنما مولوی مہدی مجاہد کو صوبے ہرات میں ایران کی سرحد کے قریب گولیاں مار …

مزید پڑھیں »

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق سیلاب سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان کے …

مزید پڑھیں »

طالبان کاخواتین مظاہرین پرتشدد،منتشرکرنےکےلئےہوائی فائرنگ۔

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں طالبان احتجاج کرنے والی خواتین پر ٹوٹ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواتین کو مارا پیٹا اورانہیں منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے۔ 40 کے قریب خواتین نے وزارت تعلیم کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روٹی، روزگار اور آزادی‘ کے نعرے لگائے تاہم طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو وہاں …

مزید پڑھیں »

میں اب بھی افغانستان کا صدر ہوں: اشرف غنی

کابل:افغانستان سے مفرور ہونے کے بعد اپنی پہلی باضابطہ ٹی وی گفتگو میں اشرف غنی نے دعوی کیا کہ انہیں ایک ڈیل کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا تھا اور وہ ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے تھے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ افغانستان کے آئین کے مطابق وہ اب بھی صدارتی عہدے پر باقی ہیں۔ گفتگو کے …

مزید پڑھیں »

کابل خودکش حملہ، افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔مبینہ خود کش حملہ آور نے پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد سے مدرسے کو نشانہ بنایا۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ “ہم تحقیقات کر رہے …

مزید پڑھیں »

ایمن الظواہری کے بارے میں بایڈن کا بیان فی الحال ایک دعویٰ ہے۔ طالبان

کابل:طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ایمن الظواہری کی موت کے بارے میں الحدث نیوز چینل کو بتایا کہ اس مسئلے کے مختلف پہلو ہیں جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو دعویٰ امریکی صدر نے کیا ہے وہ ابھی تک محض ایک دعویٰ ہی ہے اور اسکے حق میں اب …

مزید پڑھیں »