جمعرات , 20 جنوری 2022

افغانستان

طالبان کا اولین ہدف غیر ملکی فوج کا انخلا ہے،ترجمان طالبان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ افغانستان سے فوجی انخلا میں سنجیدہ ہیں، طالبان افغانستان کے مختلف سیاسی حلقوں کیساتھ بات چیت کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کرینگے۔واٹس ایپ کے ذریعے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر امریکی صدر کی فوجی انخلا کی خواہش نمایاں دکھائی …

مزید پڑھیں »

افغان حکومت مسلسل ملک پر سےکنٹرول کھو رہی ہے، امریکی رپورٹ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2018 میں جہاں افغانستان میں عسکریت پسندوں کی پوزیشن مضبوط ہوئی وہیں افغان حکومت کے ملک پر کنٹرول میں مزید کمی آئی۔ امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل افغانستان ریکنسٹرکشن (ایس آئی جی آر) کی کانگریس کے لیے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی گزشتہ برس پیش کردہ جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے نفاذ سے …

مزید پڑھیں »

افغانستان سے ایک ماہ میں داعش کا خاتمہ کردیں گے: طالبان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کے جانے کے بعد افغانستان میں دولت اسلامیہ یا داعش امن کےلیے کوئی بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوسکتی بلکہ امن معاہدے کی صورت میں وہ ایک ماہ میں افغانستان سے داعش کا مکمل طورپر صفایا کرسکتے ہیں۔افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بی بی سی اردو کو …

مزید پڑھیں »

جنگ کی کنجیاں پاکستان میں ہیں، افغان صدر کا الزام

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر امن مذاکرات پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جنگ کی کنجیاں اسلام آباد، کوئٹہ اور راولپنڈی میں ہیں‘ اور ساتھ ہی پاکستان کو سرحد پار عسکری کارروائیوں کے لیے جنت قرار دے دیا۔افغان صدر نے 17 سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان …

مزید پڑھیں »

امریکی انخلاء کے بعد تنہا حکمرانی کے خواشمند نہیں، طالبان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کی جانب سے انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں اکیلے حکمرانی کرنے کے خواہاں نہیں بلکہ افغانستان کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔افغانستان میں متحارب گروہ کی جانب سے یہ بیان امریکا کی جانب سے طویل عرصے سے جاری افغان جنگ …

مزید پڑھیں »

طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ ‘سنجیدہ مذاکرات’ کرنے چاہیئں، اشرف غنی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)  افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کو ان کی حکومت سے ‘سنجیدہ مذاکرات’ کے عمل میں شریک ہونا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پر صدارتی محل سے نشر ہونے والے خطاب میں اشرف غنی نے کہا کہ ‘میں طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ …

مزید پڑھیں »

طالبان سے مذاکرات میں امریکی فوج کے انخلا کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا: زلمے خلیل زاد

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات سے متعلق افغان صدر اشرف غنی کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امریکی فوج کے انخلا کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں زلمے خلیل …

مزید پڑھیں »

مزار شریف : پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام، خاتون بم سمیت گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مزار شریف میں واقع پاکستانی قونصل خانے میں افغان خاتون دستی بم لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ دستی بم خاتون کے بیگ میں تھا جو تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا جب …

مزید پڑھیں »

امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے کے لیے سنجیدہ ہے؛امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے دوحہ مذاکرات کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے اور فورسز کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغان …

مزید پڑھیں »

قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی، معاہدے میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کیا گیا۔قطر میں طالبان امریکا کے درمیان 6 روز سے جاری مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ مذاکرات میں 17 …

مزید پڑھیں »