جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ

نئے سنگ میل کا آغاز ، امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی مذاکرات

واشنگٹن : کیمپ ڈیوڈ میں امریکا ، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، سربراہی اجلاس کا مقصد سہ فریقی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کیمپ ڈیوڈ میں جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک تاریخی سہ فریقی سربراہ …

مزید پڑھیں »

خطے میں امریکی جنگی مشقوں کا مؤثرجواب دینگے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ شمالی کوریا کے رہنما …

مزید پڑھیں »

گوانتانامو جیل میں سی آئی اے اور ایف بی آئی کے تشدد کے استعمال کی تصدیق

واشنگٹن:امریکی فوجی عدالت کے جج کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور فیڈرل پولیس (ایف بی آئی) گوانتانامو کے قیدیوں سے اعترافی بیانات حاصل کرنے کے لیے شدید تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔ ایک امریکی فوجی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ بم دھماکے کے ملزم کے اعترافی بیان کو …

مزید پڑھیں »

امریکہ کا شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے آمادگی کا اعلان

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے بغیر کسی پیشگی شرط کے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات چیت کی جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے زور دے کر …

مزید پڑھیں »

بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرمنظم حملے ہوتے ہیں، امریکی ادارہ مذہبی آزادی

واشنگٹن: امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر منظم انداز میں حملے کیے جاتے ہیں۔امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 1947 سے لے کر اب تک 50 ہزار مساجد، 20 ہزار سے زائد چرچ اور دیگر عبادت گاہیں انتہا پسندوں کی نفرت کا نشانہ بن چکی …

مزید پڑھیں »

امریکا، یوکرین کو ایف 16 طیارے بھیجنے پر رضامند

نیویارک :ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پائلٹوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد ڈنمارک اور ہالینڈ سے ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی۔یوکرین نے روسی فضائی برتری کا مقابلہ کرنے کیلئے فعال طور پر امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیاروں کے حصول کیلئے کوششیں کی تھیں۔ امریکی اہلکار کا کہنا ہے …

مزید پڑھیں »

عالمی قانون کے تحت عمران خان سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی شراکت داروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنا …

مزید پڑھیں »

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی رکن پارلیمنٹ کے ہوش ربا انکشافات

واشنگٹن:امریکی کانگریس میں ایک ری پبلکن رکن نے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیاں شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔امریکی کانگریس میں خاتون ری پبلکن رکن ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ امریکہ اب تک 113 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے اور ہرماہ یوکرین کو ایک ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین …

مزید پڑھیں »

امریکا جرمنی کو’ایرو3’ میزائل سسٹم فروخت کرنے پر رضا مند ہوگیا، اسرائیل ڈیفنس فورسز

نیویارک :اسرائیلی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ امریکا نے 3.5 بلین ڈالر کے معاہدے میں جرمنی کو ایرو-3 میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو کہ اسرائیل کے لیے سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور جرمنی اس منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے 600 ملین ڈالر …

مزید پڑھیں »

امریکا میں سرکاری ملازمین پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

نیو یارک سٹی: امریکا کے شہر نیو یارک میں سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ٹک ٹاک پر عائد کی جانے والی تازہ ترین پابندی دنیا بھر کی حکومتوں کے پیشِ نظر سیکیورٹی خدشات کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ …

مزید پڑھیں »