جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ

بھارت کی امریکہ سے تاریخی ڈیل؛ 200 مسافر طیارے خریدے گا

واشنگٹن:غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایئر انڈیا کو امریکی ساختہ 200 سے زائد مسافر بردار طیاروں کی فروخت پر بات چیت کی۔ بتایا گیا ہے کہ فریقین نے فون کال کے دوران ہوا بازی کی صنعت میں امریکہ-بھارت تعاون اور …

مزید پڑھیں »

امریکی صدارتی الیکشن: انڈین نژاد نکی ہیلی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل

واشنگٹن:جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ کی سفیر نکی ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدرارتی عہدے کی امیدوار ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں کہا ’اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے۔ بلکہ ایک مضبوط اور قابل فخر امریکہ بنانے کا وقت ہے‘۔ نومبر میں ان کے سابق …

مزید پڑھیں »

چین خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بیلون پروگرام چلا رہا ہے : وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے بیلون پروگرام چلا رہا ہے جس کے چینی فوج سے تعلقات ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ کے دوران ان کا پتہ نہیں چلا، ہم نے اس کا پتہ اور سراغ لگایا ہے اور ہم اس کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ …

مزید پڑھیں »

مزید یہودی بستیوں کی تعمیر، امریکا نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے اقدامات پر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا ایسے تمام یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو کشیدگی بڑھانے اور دو ریاستی حل کے …

مزید پڑھیں »

امریکا میں گرائے گئے چینی غبارے کے سینسربرآمد، خلائی مخلوق کا امکان مسترد

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ چین کے مبینہ جاسوس غبارے کے اہم سینسر سمندر سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 فروری کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل کے قریب گرائے گئے چین کے مبینہ جاسوس طیارے کے اہم سینسرز سمندر سے مل گئے۔ غبارے کا ملبہ بحر …

مزید پڑھیں »

ترکیہ شام زلزلہ:امریکہ کا دوہرا رویہ قابل مذمت ہے:عمانی مصنف

نیویارک:ایک عمانی صحافی اور مصنف نے لکھا: ترکی اور شام میں حالیہ زلزلے نے ظاہر کیا کہ سائنسی ترقی اور انسانی حقوق کے دعووں کے باوجود دنیا پر جنگل کا قانون راج کرتا ہے۔ خمیس التوبی نے پیر کے روز مسقط کے الوطن اخبار میں ایک مضمون میں مزید کہا: "مغربیوں بالخصوص امریکہ کا مؤقف اس انسانی آفت میں جس …

مزید پڑھیں »

امریکا نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین

بیجنگ: چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔اس بات کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کیا۔ یہ پوچھے جانے پر …

مزید پڑھیں »

پاک امریکا دفاعی مذاکرات کل سے واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل سے 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات جاری ہیں ، پاک امریکا مڈ لیول دفاعی مذاکرات 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے، ان مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021ء …

مزید پڑھیں »

جاسوس غبارے؛ امریکا نے چین کی فوج سے منسلک 6 اداروں پر پابندی لگا دی

واشنگٹن: امریکی فضاؤں میں جاسوسی غبارے بھیجنے پر صدر جوبائیڈن نے چین کی فوج سے منسلک 6 اہم اداروں پر پابندی عائد کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے چین کی 5 کمپنیوں اور ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکا نے …

مزید پڑھیں »

چین کے ساتھ کشیدگی اور بلسٹک میزائل کا امریکہ کا تجربہ

واشنگٹن:امریکی فضا میں چین کے اطلاعاتی بیلون کو تباہ کئے جانے سے پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے درمیان امریکہ نے اپنے بین البراعظمی بلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی جوہری آمادگی کے اظہار کے لئے مائنوٹ تین نامی ایک بین البراعظمی بلسٹک میزائل کا بحرالکاہل میں تجربہ …

مزید پڑھیں »