منگل , 25 جنوری 2022

امریکہ

کورونا وائرس: ٹرمپ نے صورتحال کنٹرول نہ کرنے پر چیف آف اسٹاف کو ہٹادیا

امریکی صدر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی پر اپنے قائم مقام چیف آف اسٹاف کو عہدے سے ہٹادیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کو لے کر حکومتی اقدامات کو دیکھنے کے لیے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی نامزدگی سے قبل ٹرمپ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ کے کرونا سے نمٹنے کے لئے 8.3 ارب کے پیکیج پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 8.3 ارب ڈالر کے ایمرجنسی پیکیج پر دستخط کئے جسے امریکی پارلیمنٹ نے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا۔امریکی سینیٹ نے ایوانِ نمائندگان کی طرف سے اسی طرح کی کل جماعتی منظوری کے بعد جمعرات کو اس پیکیج منظور کیا۔دونوں سینیٹ اور …

مزید پڑھیں »

کورونا سے اٹلی میں 197 اور امریکہ میں 14 ہلاک

کورونا تیزی کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک 90 سے زائد ممالک اس کا شکار ہوئے ہیں۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی حکومت نے کل رات اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 جبکہ اس وبا سے متاثرین کی تعداد 4636 ہوگئی ہے اور …

مزید پڑھیں »

امریکہ کی داداگری، اس بار اقوام متحدہ کو دھمکایا

امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو دھمکی دی ہے کہ اس کی ہر ایسی کوشش کا جواب دیا جائے گا جس سے صیہونی بستیوں کی تعیمر میں مصروف امریکی کمپنیوں کو نقصان پنہچنے کا اندیشہ ہو۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یہ دھمکی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں کے دوران دی …

مزید پڑھیں »

امریکا کا پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس کی مزید رعایت دینے سے انکار

امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر عائد ڈیوٹیز (ٹیکس) میں مزید رعایت دینے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نےامریکی وزیرتجارت ولبر راس کے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی برآمدات پر رعایت دینے کامعاملہ اٹھایا تھا۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان کو مزید رعایت دینے سے انکار  کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا نے …

مزید پڑھیں »

امریکی صدارتی انتخابات 2020، ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن دستبردار

امریکی صدارتی امیدوار ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن بھی صدارتی انتخابات 2020 کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن اس مقابلے سے ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن دستبردار ہوچکی ہیں۔سپر ٹیوز ڈے کے پرائمری انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر سینیٹر وارن نے فیصلہ کیا، دستبردار ہونے …

مزید پڑھیں »

زلمے خلیل زاد کی ملا برادر سے ملاقات، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق گفتگو

افغانستان میں طالبان کے حالیہ حملوں کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے عسکریت پسند گروپ کے سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور اگلے اقدامات پر ‘واضح طریقے سے بات چیت’ کی۔واضح رہے کہ افغان فورسز پر طالبان کے حالیہ حملوں نے عسکریت پسند گروپ اور امریکا …

مزید پڑھیں »

پومپیو کی افغانستان میں جرائم کی تحقیقات کیلئےعالمی عدالت کے حکم پر تنقید

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے افغانستان میں طالبان، امریکا اور افغان فورسز سے تفتیش کے لیے دیے گئے حکم پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کو ناعاقبت اندیش فیصلہ قرار دے دیا۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘انٹرنیشنل کریمنل کورٹ …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ سب سے خطرناک شخص ہیں: امریکی اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر ملکی تاریخ کا خطرناک ترین شخص قرار دیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ سربراہ نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان ٹھوس اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہ تو حقائق بیان کرتے ہیں اور …

مزید پڑھیں »

مرکزی شاہراہ پرچھوٹا طیارہ گرکر تباہ، کئی افراد ہلاک

امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی ہے تاہم لواحقین کی اجازت ملنے تک شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی …

مزید پڑھیں »