ہفتہ , 20 اپریل 2024

انڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کے بل معاف

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے لیے بجلی کے معاف کردئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات سے قبل عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے کابینہ کی منظوری سے 31 اگست 2023 تک کے بڑھے ہوئے بجلی …

مزید پڑھیں »

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی

بھونیشور: بھارتی ریاست اڑیسہ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دی۔ صرف 90 منٹ میں بھونیشور میں 126 جب کہ کٹک میں 95.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے …

مزید پڑھیں »

پاکستان چلے جاؤ؛ بھارتی ٹیچر نے مسلم طلبا کو کلاس سے نکال دیا

بنگلور: بھارت میں یوپی اور دہلی کے بعد اب ریاست کرناٹک میں بھی درس و تدریس سے وابستہ اساتذہ بھی ہندواتوا کے نظریے میں ڈھل گئے اور مسلم طلبا کے ساتھ اہانت آمیز رویہ رکھنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں شیوموگا ضلع کے ایک اسکول میں پانچویں جماعت کے دو مسلم طلبا لڑ رہے تھے اور شور …

مزید پڑھیں »

مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی ، اقلیتوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئی

نئی دہلی : مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے ، ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلےعام خلاف ورزی جاری ہے۔بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ، مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلے عام …

مزید پڑھیں »

مودی سرکار منی پور میں جاری خانہ جنگی روکنے میں ناکام

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور بدستور بے امنی اور تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ کوکی اور میٹی قبائل کے درمیان تازہ تصادم میں 8 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران …

مزید پڑھیں »

چینی صدر کے بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کے بھارت میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین میں مقیم ایک بھارتی سفارت کار اور دیگر بھارتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ …

مزید پڑھیں »

’عزت بچانی ہے تو گھروں کو خالی کرو‘ ہریانہ میں مسلمانوں کیلیے دھمکی آمیز پوسٹرز

چندی گڑھ: بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کے علاقوں میں ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی آمیز پوسٹر لگا دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے گروگام میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان اکثریتی کچی آبادی میں لوگوں کو گھرخالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر ’ عزت بچانی ہے تو گھر خالی کرو‘ کے …

مزید پڑھیں »

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کا مطالبہ

سرینگر:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جی 20 ممالک کو خصوصی خط میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی طرف توجہ دلائی ہے۔ خط کے متن مطابق مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو غیر قانونی حراست میں لیا جارہا ہے، انسانی حقوق …

مزید پڑھیں »

ایران کی برکس میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ہندوستانی وزیر اعظم

نئی دہلی:ہندوستان کے وزیر اعظم نے آج اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ مجھے خوشی ہے کہ ایران نے برکس میں شمولیت اختیار کی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد سوشل ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) …

مزید پڑھیں »

چین اور بھارت کا سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

نئی دہلی:ہندوستان کے وزیر اعظم اور چین کے صدر نے جنوبی افریقہ میں برکس اجلاس کے موقع پر سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متنازع سرحدوں پر کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔ ایک …

مزید پڑھیں »