بدھ , 24 اپریل 2024

متفرق

غزہ میں اسکولوں، اسپتال، یو این مراکز کو نشانہ نہ بنایا جائے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

نیویارک:سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسکولوں، اسپتال اور اقوام متحدہ مراکز کو نشانہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں غزہ کو فوری پانی، خوراک اور فیول کی سپلائی کے لیے راستہ دینےکا مطالبہ کر دیا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے 92 سہولت مراکز میں …

مزید پڑھیں »

اسرائیل فلسطین کشیدگی، سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

نیویارک : اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اجلاس کی کارروائی میڈیا کو بھی دکھائی جائے گی یا نہیں۔ واضح ہے کہ قبل ازیں 15 رکنی سلامتی کونسل کا اتوار کو بند کمرے میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس کے دوران امریکا کی جانب …

مزید پڑھیں »

آسٹریلیا میں اسرائیل کے خلاف عوامی احتجاج

مقبوضہ بیت المقدس:مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حماس کے حملے اور حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد آسٹریلیا میں عبوری حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور صیہونی حکومت کا پرچم لہرایا گیا۔ تاہم آسٹریلیا کے وزیر اعظم "انتھونی البانیسی” نے اپنے ملک میں صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے …

مزید پڑھیں »

غزہ کا مکمل محاصرہ، عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پٹی کا مکمل محاصرہ جس سے شہری زندگی کی بقا کے لیے ضروری اشیا سے محروم ہوجائیں، عالمی قانون کے تحت ممنوع ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے فلسطینی عمارتیں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوجاتی ہیں اور متاثرہ …

مزید پڑھیں »

"طوفان الاقصی” نے سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کا منصوبہ ناکام بنادیا، فرانسیسی نیوز ایجنسی

پیرس:فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے رپورٹ دی ہے کہ حماس کی اسرائیل کے خلاف کاروائی اور نتن یاہو کی جنگی پالیسی کے نتیجے میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کے قیام کا منصوبہ ناکام اور حالات گذشتہ پوزیشن پر واپس آئے ہیں۔ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے بعد …

مزید پڑھیں »

مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی شکست کی دلیل ہے، صدر پوٹن

ماسکو:عراقی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی واضح دلیل ہے۔ عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کے بحران میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی …

مزید پڑھیں »

"طوفان الاقصی” میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 22 ہوگئی

واشنگٹن:امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی صہیونیوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی،امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق حماس اور مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع کئے گئے الاقصی طوفان میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے اب تک 22 امریکی …

مزید پڑھیں »

برطانیہ: سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشتگردی کی حمایت قرار

لندن:اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں برطانوی ہوم سیکریٹری کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔برطانوی ہوم سیکریٹری سویلا بریومین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت قرار دی جائے گی۔ ہوم سیکریٹری سویلا بریومین نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا جرم کے مترادف …

مزید پڑھیں »

امریکی صدر اسرائیل کے دفاع میں کُھل کر سامنے آ گئے

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حماس اسرائیل میں معصوم شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم حماس اسرائیل پر حملہ کرکے اسرائیلیوں کا قتلِ عام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم …

مزید پڑھیں »

اسرائیل غزہ میں فلسیطنیوں کی نسل کشی کررہا ہے، وینزویلا

کراکس:صدر نیکولس مدورو نے غزہ میں صہیونی حکومت کی وحشیانہ کاورائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔وینزیویلا کے صدر نکولس مدورو نے طوفان الاقصی کے جواب میں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف کاروائیوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔ ٹی وی پر …

مزید پڑھیں »