جمعرات , 8 جون 2023

چین

چین کا ایران، سعودی عرب اور امارات کے اتحاد کا خیر مقدم

بیجنگ:چین نے ایران، سعودی عرب اور امارات کے اتحاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے بعض دیگر ممالک کے درمیان مشترکہ بحری فوج کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ …

مزید پڑھیں »

چین نے ایران کے ساتھ خلیج فارس کے بعض ممالک کی مشترکہ بحری فوج کی تشکیل کی حمایت کر دی

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بیجنگ خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے بعض دیگر ممالک کے درمیان مشترکہ بحری فوج کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے اپنی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق …

مزید پڑھیں »

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر تباہ، 19 افراد ہلاک

بیجنگ:  چین کے صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہوگئے جن کے ملبے تلے دب کر 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد لاپتا ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور سر سبز پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آباد گاؤں پر مٹی کا بڑا اور …

مزید پڑھیں »

آبنائے تائیوان میں امریکہ اور چین کے بحری جنگی جہازوں کا آمنا سامنا

بیجنگ:آبنائے تائیوان سے امریکہ اور کینیڈا کے بحری بیڑوں کے مشترکہ طور پر عبور کرنے کے بعد بیجنگ نے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ دانستہ طور پر اس آبنائے میں خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ گائیڈد میزائلوں سے …

مزید پڑھیں »

امریکا کے ساتھ تصادم ناقابل برداشت تباہی ہوگا، ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں، چین

بیجنگ:چین کے وزیر دفاع لی شانگفو نے ایشیا کے اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تنازع ایک ’ناقابل برداشت تباہی‘ ہو گا لیکن ان کا ملک تصادم کے بجائے بات چیت کا خواہاں ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شانگفو لی نے کہا …

مزید پڑھیں »

امریکہ تائیوان کو دھوکا دے کر اپنے تجارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے، چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نیانگ نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کو دھوکہ دے کر اپنے تجارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے۔چین نے امریکہ اور تائیوان کے تجارتی معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بارہا ہماری ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نیانگ …

مزید پڑھیں »

سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں

واشنگٹن: ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ رابطوں کو بڑھانا چاہتا ہے اور اسی سلسلے میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے چینی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ ماہ ڈائریکٹر برنز …

مزید پڑھیں »

چین، بھارت نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی ملک سے نکال دیا

نیو دہلی :کشیدگی بڑھتے ہی چین اور بھارت نے ایک دوسرے کے صحافیوں کو اپنی سرزمین سے نکال دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کے دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی، ویزہ مسترد ہونے کے باعث نئی دہلی میں چینی صحافیوں کی موجودگی بالکل ختم ہو گئی۔ صحافیوں کا تعلق چینی سرکاری میڈیا سے …

مزید پڑھیں »

چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی

واشنگٹن: چین نے وزرائے دفاع کی ملاقات کے لیے کی جانے والی امریکا کی درخواست مسترد کردی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے امریکی اخبار کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے آغاز پروزیردفاع لائیڈ آسٹن اور ان کے چینی ہم منصب لی سنگفو کے درمیان سنگاپور میں ہونے والے سیکورٹی فورم …

مزید پڑھیں »

امریکی بحری بیڑوں کے مقابلے میں چین کے ہائپر سونک میزائلوں کی توانائی

بیجنگ:چین کے فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہائپر سونک میزائل امریکہ کے جدید ترین بحری بیڑے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ کمپیوٹر سمیلیشنز سے اس بات کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ چینی فوج نے دنیا کے سب سے بڑے بحری بیڑے …

مزید پڑھیں »