جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی خبریں

غزہ میں ہمارے عملے کے 99 افراد ہلاک ہوچکے، امدادی ادارہ اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں ہمارے عملے کے جاں بحق افراد کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔یو این امدادی ایجنسی کے مطابق غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کو محدود کرنا اجتماعی سزا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو بےگھر کرنا جبری بےدخلی ہے۔  

مزید پڑھیں »

ملائیشیا کے وزیر اعظم کا حماس کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس سے خطاب میں وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ملائیشیا متفقہ طور پر فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔امریکی قانون سازوں کی جانب سے حماس کی غیرملکی سپورٹ پر پابندی کے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا حماس کی …

مزید پڑھیں »

امداد کی رسائی کیلئے غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں، نیٹو

نیویارک:نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امداد کی رسائی کے لیے انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں۔نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی قانون اور شہریوں کی جانوں کا احترام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کو کسی بڑے علاقائی تنازع میں نہیں …

مزید پڑھیں »

تمام ممالک غزہ میں جنگ بندی پر زور دیں: فرانسیسی صدر

پیرس: فرانسیسی صدر ایمونل میکرون نے کہا کہ تمام ممالک غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیں۔فرانسیسی صدر ایمونل میکرون نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے لوگوں کو امداد کی بہت ضرورت ہے، غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفہ ہونا چاہیے،عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور قتل عام …

مزید پڑھیں »

جنگ کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں ہی رہیں گی، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں ہی رہیں گی اور سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کریں گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی کی حمایت پر ردعمل، مشرق وسطٰی میں امریکی فوج پرحملے

واشنگٹن: اسرائیل کی حمایت کرنے پر مشرق وسطٰی میں تعینات امریکی فوجیوں کو حملوں کا سامنا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز پر40 حملے کیے گئے۔ پینٹاگون کے ڈیٹا کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پرعراق اور شام سے 40 ڈرون اورراکٹ حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں …

مزید پڑھیں »

غزہ جنگ بندی کا مطالبہ نہ ماننے پربرطانوی وزیر احتجاجا مستعفی

لندن:برطانوی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے غزہ پر اسرائیلی جنگ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے پارٹی رہ نما کے انکار کے خلاف احتجاجاً شیڈو حکومت میں وزیر محنت اور بے روزگاری کے امور کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عمران حسین ہاؤس آف کامنز …

مزید پڑھیں »

بین الاقوامی عدالت انصاف میں غاصب اسرائیل پر مقدمہ چلایا جائے: اسپین

میڈرڈ:اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر آیون بیلارا نے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس غاصب حکومت پر مقدمہ چلائے جانے کی حمایت کی ہے۔ اسپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آیون بیلارا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلسطین اور یورپی ممالک کے دو شہریت رکھنے والے افراد سے اپیل …

مزید پڑھیں »

ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ بے نقاب

نئی دہلی: ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل ہندوستان کا گٹھ جوڑ کُھل کر سامنے آگیا۔ہندوستان ہمیشہ سے اپنی دوغلی پالیسی کی وجہ سے بدنام رہا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستان اسرائیل کے لئے دہشتگردی بالخصوص جاسوسی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ حال ہی میں ہندوستان اسرائیل کے خفیہ ایجنٹ کے طور پر دنیا …

مزید پڑھیں »

افغانستان کا نگراں وزیراعظم کے بیان پر ردعمل، ’پاکستان میں قیام امن کی ذمہ داری ہماری نہیں‘

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر افغانستان کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ’جس طرح امارت اسلامیہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی امن چاہتی ہے‘۔ افغان حکومت (طالبان) کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امارت اسلامیہ کسی کو …

مزید پڑھیں »