ہفتہ , 22 جنوری 2022

عالمی خبریں

شدید برفانی طوفان کے باعث امریکہ میں دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

ورجینیا: امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دو ہزار دو سو اسی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی و جنوبی کیرولائنا شامل ہیں جہاں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں داعش کے پاکستانی سرغنہ کی ہلاکت

کابل: افغانستان میں داعش کا شمالی خراسان شعبے کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ افغانستان میں داعش کا شمالی خراسان شعبے کا کمانڈر اسلم فاروقی نام کا دہشت گرد شمالی افغانستان میں ہلاک ہوا۔ طالبان نے افغانستان میں داعش کے اس پاکستانی کمانڈر کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ اس سے کچھ عرصے قبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں …

مزید پڑھیں »

’دنیا کے دس امیر ترین افراد کی دولت کورونا کے دوران دوگنی‘

لندن: تنظیم آکسفیم کی جانب سے پیر کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے پہلے دو سالوں کے دوران اپنی دولت کو دوگنا کر لیا ہے کیوں کہ غربت اور عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقد …

مزید پڑھیں »

ٹونگا نے سونامی کے بعد ہنگامی امداد کی اپیل کردی

نیوزی لینڈ کے قریب واقعے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی جس کے باعث ٹونگا نے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے تباہی مچادی ہے جس کے بعد ٹونگا کی جانب سے پانی …

مزید پڑھیں »

کابل: طالبان نے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والی خواتین پر مرچوں کا اسپرے کردیا

کابل: میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین نے طالبان کی جانب سے کالی مرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خواتین تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے لیے احتجاج کررہی تھیں کہ اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا اسپرے کردیا۔ خبر …

مزید پڑھیں »

قازقستان میں پیٹرول قیمتوں پر ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 225 ہوگئی

نور سلطان: قازقستان میں پیٹرول قیمتوں پر شروع ہونے والے ہنگاموں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 225 ہوگئی ہے جن میں 19 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں رواں ماہ کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے صدر نے حکومت …

مزید پڑھیں »

طالبان کا مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان

کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ’’ اے پی ‘‘ کو انٹرویو میں بتایا کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے …

مزید پڑھیں »

عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ، یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے کولی ول میں یہودی عبات گاہ، کانگریشن بیت اسرائیل میں عبادت کرنے والوں کو یرغمال بنانے والا شخص مارا گیا۔ امریکی حکام نے اعلان کیا کہ تمام یرغمالیوں کو 12 گھنٹے کے تعطل کے بعد عبادت گاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈیلاس …

مزید پڑھیں »

ٹیکساس: یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کے اغواکار اور پولیس کے درمیان مذاکرات

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کولیویل میں پولیس ایک ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے جس نے بظاہر ایک یہودی عبادت گاہ میں کم از کم چار افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ تاحال اس حوالے سے وضاحت نہیں ہو سکی کہ یہ شخص مسلح ہے یا عبادت گاہ میں کسی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا …

مزید پڑھیں »

جوبائیڈن کی صدارت کے ایک سال میں ہی ان کے حامی مایوس

واشنگٹن: صرف ایک سال قبل لاکھوں پرجوش، رنگ و نسل کی تمیز سے آزاد، جوان مرد اور عورتوں کی مشترکہ طاقت نے جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں بھیجا تھا لیکن ان کی صدارت کے صرف ایک سال بعد بہت سے لوگوں نے اس اتحاد کو بحرانی اتحاد قرار دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بائیڈن …

مزید پڑھیں »