جمعہ , 19 اپریل 2024

موسم

’ایک اور اسپیل کراچی کی طرف گامزن، شہر میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر میں مزید 2سے 3گھنٹے بارش کا سلسلہ …

مزید پڑھیں »

خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر، مسافر شدید پریشان

موسم کی خرابی اور ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث متاثر ہونے والا ٹرینوں کا شیڈول اب تک بحال نہ ہوسکا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول اب تک متاثر ہے، لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 کے بجائے رات 8 بجے …

مزید پڑھیں »

آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ

یں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملکہ کوہسار مری میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد، حیدرآباد، بھکر، راجن پور، ڈیرہ بگٹی، لوئر دیر، باجوڑ میں بھی …

مزید پڑھیں »

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 11 فٹ کا اضافہ

حالیہ بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 11 فٹ کا اضافہ ہوگیا۔ حب ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی 322 فٹ تھا۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کُل گنجائش 339 فٹ ہے۔ خیال رہے کہ حب ڈیم سے کراچی کے ضلع غربی اور ملحقہ …

مزید پڑھیں »

مون سون بارشیں: کراچی میں 9 ہلاک، مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلابی ریلوں کی زد میں آنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے بعد کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسے 37 کسانوں …

مزید پڑھیں »

کراچی میں کل کی بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمۂ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلشن حدید میں60،نارتھ کراچی میں 52.4 ، قائد آباد میں 48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ فیصل بیس میں 42، اورنگی ٹاؤن میں 25.7 …

مزید پڑھیں »

ملک میں طوفانی بارشیں، اموات کی تعداد 80 ہوگئی

ملک میں طوفانی بارشوں سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی، بارشوں نے بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں 16خواتین اور13بچوں سمیت 42 افراد ریلوں اور مکانات گرنے سے ہلاک ہوئے۔ تیز بارشوں کے سبب کاکڑ خراسان میں ڈیم ٹوٹ گیا، دکی ڈیم میں دراڑ پڑ گئی،کھنی بواٹہ ڈیم اوور فلو کر گیا، آبادی کو بچانےکی کوششیں جاری …

مزید پڑھیں »

کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز …

مزید پڑھیں »

مون سون بارشیں: منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی بڑھ گیا

ملک میں مون سون کی بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 45 اور منگلا ڈیم میں 50 فٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد منگلاسے پانی کااخراج کم اور تربیلا سے بڑھا دیا گیا ہے جب کہ پانی کی سطح …

مزید پڑھیں »

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دوسری جانب ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو …

مزید پڑھیں »