جمعرات , 18 اپریل 2024

کاروبار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 31 پوائنٹس گر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان رہا، مسلسل دوسرے روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ …

مزید پڑھیں »

جاپانی کمپنی کی پاکستان کو روسی تیل 35 فیصد کم قیمت پر فروخت کی پیشکش

ٹوکیو:جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے اپنی آئرش پارٹنر کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے جاپانی کمپنی کے نمائندے نے ٹوکیو میں سفیر پاکستان کو یہ پیشکش کی ہے، یہ ملاقات جاپان میں مقیم معروف …

مزید پڑھیں »

یکم اپریل سے پیٹرول 5، ڈیزل 20 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آنے کے باعث یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے ڈیزل 15 سے 20 روپے پٹرول 4 سے 5 روپے فی لٹر سستا ہو سکتا …

مزید پڑھیں »

سیاسی بے یقینی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔سیاسی بے یقینی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مندی کی طرف دھکیل دیا، بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے …

مزید پڑھیں »

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دوبارہ مہنگا

کراچی :ملک بھر ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کی …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ، 15کروڑ سے زائد آمدن والوں کو 50فیصد سپر ٹیکس 14روز میں ادا کرنیکا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 15کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان 14روز میں ایف بی آر کو سپر ٹیکس جمع کروائیں۔ وکیل ایف بی آر نے …

مزید پڑھیں »

چائے کی درآمدات میں 5.61 فیصد کمی

اسلام آباد: چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف …

مزید پڑھیں »

ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے

کراچی: منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے۔ معیشت کی غیر واضح سمت، بڑھتے ہوئے داخلی سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے تاحال 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت نہیں دی جارہی جس سے آئی …

مزید پڑھیں »

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1957 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور …

مزید پڑھیں »

رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب کا اضافہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں وقفہ سوالات کے دوران …

مزید پڑھیں »