اتوار , 28 نومبر 2021

کاروبار

مئی میں ایک ہزار 323 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی

اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) رواں برس مئی کے مہینے میں ایک ہزار 323 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کردیا۔یہ تعداد گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد ایک ہزار 94 سے 21 فیصد زائد ہے۔چنانچہ نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹر ہونے والی …

مزید پڑھیں »

ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا ایف بی آرکو موصول

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس چوروں کے خلاف نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو متحرک ہو گئے، نادرا نے ایف بی آر کو 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا فراہم کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق نادرا کا ڈیٹا تھری ڈی ہے اور سب کچھ بتائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر …

مزید پڑھیں »

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ ماہ 5 سے 7 روپے اضافے کا خدشہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے آئندہ ماہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 7 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔پیٹرول سستا ہونے کی تمام اُمیدیں دم توڑ گئیں، ڈالر اور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں …

مزید پڑھیں »

سینیٹ کمیٹی نے فنانس بل مسترد کردیا، ڈالر 150روپے پر منجمد کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کثرت رائے سے ٹیکسز اور قیمتوں میں اضافے پر غور کرنے سے متعلق فنانس بل 2019 کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یہ عوام پر بری طرح سے بوجھ ڈالے گا۔ کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی فے کے سینیٹر طلحہٰ محمود نے فنانس بل کو شق وار …

مزید پڑھیں »

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کم ہوا ہے، اعدادوشمار …

مزید پڑھیں »

پرائز بانڈز اپنے نام رجسٹرڈ کرانا ہونگے، شبر زیدی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ چالیس ہزار سے زائد والا پرائز بانڈ اگر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو ختم ہو جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر کا دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں وہ ڈیٹا مل گیا ہے جو پہلے نہیں …

مزید پڑھیں »

یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گھریلو صارفین کو یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کے آج ہونے والے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں …

مزید پڑھیں »

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار، ایران، کوئٹہ ریل ٹریفک معطل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آرہی تھی کہ چاغی کے علاقے پدگ میں اس کی 9 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے …

مزید پڑھیں »

ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔ اسلام آباد میں اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے تجاویز کا …

مزید پڑھیں »

ورلڈ بینک سے پاکستان کو 918 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ80 لاکھ ڈالرکاقرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جب کہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماہتو ایلنگوان نے دستخط کئے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »