بدھ , 20 اکتوبر 2021

کاروبار

سونا 300روپے سستا، تولہ قیمت 68600 ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالرکی کمی ہوگئی۔جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 300روپے سستا ہو گیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو فی تولہ سونے کی قیمت 68900 روپے سے گھٹ کر 68600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 59071 روپے …

مزید پڑھیں »

ملک میں بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019 کانفاذ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاؤنٹس میں 50 …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آگئی، ورلڈ بینک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آگئی ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا میتھو نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ گورننس (تجارتی طرز حکمرانی) میں بہتری آئی ہے، پاکستان کاروبار میں آسانیوں کے سلسلے میں 147 سے 137 ویں نمبر پر آگیا …

مزید پڑھیں »

ترسیلات کی مد میں ملک میں 21 ارب ڈالر آنے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 19-2018 میں ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 19-2018 میں ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے اورترسیلات زر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ میں خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب …

مزید پڑھیں »

آئندہ 2 ہفتے میں قومی خزانے میں 4.1 ارب ڈالر آئیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے میں قومی خزانے میں 4.1 ارب ڈالر آئیں گے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔ہفتے کو پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو مہنگا ڈیٹا پیکیج فروخت کرنے لگیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ سہولت فراہم کرنے والی ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو دنیا کے 32ملکوں سے مہنگے داموں ڈیٹا پیکیج فروخت کررہی ہیں۔صارفین کیلیے تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے Cable کی حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ڈیٹا پیکجز کے نرخ خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں بھی زیادہ ہیں۔ تحقیق کے دوران 230ممالک کے …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف پیکج میں تاخیر، 2 ارب 32 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد موصول ہوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مالیاتی مدد میں بظاہر ناکامی کی وجہ سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) میں نمایاں ضروریات کے باوجود پاکستان نے بجٹ میں 2 ارب 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی معمولی بیرونی امداد حاصل کی۔ اقتصادی امور ڈویژن (ای …

مزید پڑھیں »

قرضوں کی ادائیگی کیلیے سرکاری زمین فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے سرکاری اراضی فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔قرضوں کا حجم بڑھتے بڑھتے 270کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری اراضی فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نجکاری کی محدود استعداد کار …

مزید پڑھیں »

حکومت نے 5 سال میں 48 قومی اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 5 سال میں 48 قومی اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت نجکاری کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 15 کمپنیوں کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا ہے جبکہ 8 کمپنیوں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔جن اداروں کی اب نجکاری نہیں کی جائے ان میں نیشنل بینک، پاکستان …

مزید پڑھیں »

سستے ترین موبائل انٹرنیٹ میں بھارت سرفہرست، پاکستان کا 33واں نمبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل ڈیٹا پیکج فراہم کر رہا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ ان ممالک میں شامل ہیں جہاں ڈیٹا پیکج انتہائی مہنگا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے مختلف ملکوں میں فراہم کیے جا رہے ڈیٹا پیکج کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں انکشاف …

مزید پڑھیں »