جمعرات , 25 اپریل 2024

کاروبار

روشن ڈیجیٹیل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک دن میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول

منگل کے روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لیے تاریخی دن رہا کہ 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے، …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیاء کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیاء کو کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یوٹیلٹی اسٹورزکے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس …

مزید پڑھیں »

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، اب کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے4 پیسے مزید مہنگا ہونےکے بعد اب 212 روپےکا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 1.21 روپے بڑھ کر 209.96 روپے ہوگیا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیائے …

مزید پڑھیں »

ٹرینوں کے کرایوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

ایک ہفتے میں ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافرٹرینوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ پیٹرولیم …

مزید پڑھیں »

پیٹرول مہنگا ہونے پر یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ

جون میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیو آٹو نامی کمپنی کے سی ای او بلال نصر …

مزید پڑھیں »

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 210 روپے سے تجاوز کرگیا

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ اور روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔ کاروباری ہفتےکے پہلے روزکاروبارکے دوران ایک امریکی ڈالر روپےکے مقابلے میں ایک روپیہ 25 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایک روپیہ 25 پیسے اضافےکے بعد امریکی ڈالر 210 روپےکا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں »

پاور فرمز کا بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ

مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب بجلی کی پیداوار کے اخراجات میں اضافے پر بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں نے فی یونٹ 7 روپے 96 پیسے اضافے کا مطالبہ کیا ہے جو صارفین سے جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے …

مزید پڑھیں »

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ٹیسٹ فلاٸٹس کا آغاز دسمبر میں ہوگا

جی ڈی اے ذرائع کے مطابق گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ عالمی طرز پر بنائے جانیوالے جدید ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ جس میں ٹیسٹ فلائٹس کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔ ائیرپورٹ میں مقامی افراد کو نوکریاں دی جائینگی۔ بلوچستان کے ساحلی شہر میں گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے ٹیسٹ فلائٹس کا آغاز دسمبر میں کیا جارہا ہے۔ گوادر ڈیولپمنٹ …

مزید پڑھیں »

یونین میں شمولیت کیلئے پہلی بار امریکا میں ایپل ملازمین کی ووٹنگ

ایپل کے ایک ریٹیل اسٹور کے ملازمین نے ورکرز یونین کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکا میں ایپل کے کسی بھی ریٹیل اسٹور میں پہلی بار ورکرز یونین کا حصہ بننے کے لیے ووٹنگ ہوئی اور لگ بھگ دوتہائی ملازمین نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ بالٹی مور کے ایپل اسٹور کے 65 ملازمین نے انٹرنیشنل …

مزید پڑھیں »