بدھ , 29 ستمبر 2021

کھیل

کوروناوائرس سےمتعلق باکسرعامرخان کااہم دعوی

سابق عالمی چیمپئین باکسرعامرخان نےمہلک کووڈ 19 کوانسانی تخلیق قراردیاہے۔باکسرعامرخان نےدعویٰ کیاہےکہ کوروناوائرس انسانی تخلیق ہےجس کاتعلق فائیوجی ٹیکنالوجی سے ہے،سائنس دان ان سازشی نظریات کوپہلےہی مستردکرچکےہیں۔سوشل میڈیاپراپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےعامرخان نےکہاکہ لوگوں کوگھروں میں بندکرکےفائیوجی کے ٹاورزلگائےجارہےہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ یہ بھی ہوسکتاہےکہ حکومت نےآبادی کنٹرول کرنےکےلیےکوروناپھیلایاہوکیونکہ یہ بڑی عمروالوں کےلیےزیادہ خطرہ ہے۔ عامرخان نےکہا کہ انہیں اس بات پریقین نہیں کہ یہ …

مزید پڑھیں »

آئی سی سی کی جانب سےشاہین آفریدی کوسالگرہ مبارک

پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی آج 20 برس کےہوگئےہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نےبھی شاہین کےاس یادگاردن پرخوبصورت پیغام شئیرکیاہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرآئی سی سی نےشاہین آفریدی کوسالگرہ کی مبارکباددیتےہوئےنیک خواہشات کااظہار بھی کیاہے۔لارڈ کرکٹ گراونڈ نےبھی اپنےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پرشاہین شاہ آفریدی کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےپی سی بی کااصلی ہیرو قراردیا ہے ۔سرکل آف کرکٹ …

مزید پڑھیں »

وقار یونس: ’وہاب ریاض اور محمد عامر نے ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچایا‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر نے آسٹریلوی دورے سے پہلے اچانک ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر کے پاکستان کو نقصان پہنچایا اور ایسا کر کے یہ دونوں پاکستانی ٹیم کو مشکل میں چھوڑ گئے تھے۔وقار یونس نے کہا کہ ان کے انکار کی وجہ …

مزید پڑھیں »

آئسولیشن میں موجود شان مارش اورڈینیئل ہیوز نے ایوارڈز جیت لیے

برسبین: کورونا وائرس کے سبب آئسولیشن میں موجود آسٹریلوی کرکٹرز شان مارش اور ڈینئیل ہیوز کو ریاستی کرکٹ ایوارڈز کا حقدار قراردے دیاگیا۔شان مارش کو ویسٹرن آسٹریلیا کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے پر لیوری سوویل میڈلز مسلسل دوسرے برس مل گیا، اسی طرح ڈینئیل ہیوز کو وکٹوریہ نے بل لاری میڈل سے نوازا، نک میڈینسن اور آل راؤنڈر موئسس ہینرکس …

مزید پڑھیں »

حسن علی کی پسلیاں کیسے ٹوٹیں، حقیقت سامنے آگئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود نے انکشاف کیاکہ ایسا زیادہ وزن اٹھانے کے سبب ہوا، مینجمنٹ نے ٹریننگ کے دوران پیسر سے 140 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کروا دی۔تفصیلات کے مطابق سابق بولنگ کوچ اظہرمحمود نے انکشاف کیا کہ مینجمنٹ کی غلطی کے سبب حسن علی میدانوں سے دور رہنے پر مجبور ہوئے، ان کی پسلیوں میں …

مزید پڑھیں »

کورونا وائرس؛ سری لنکن کرکٹرز باغبانی چیلنج میں مصروف

کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں لاک سری لنکن کرکٹرز ان دنوں گھرمیں باغبانی چیلنج میں مصروف ہیں۔اس چیلنج کو سابق کپتان کمارسنگاکارا نے بھی قبول کرتے ہوئے اپنے گھر کے باغیچہ کی تصاویر شوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماضی میں لگائے گئے پودے اب پیداوار دینا شروع ہوگئے ہیں۔کمار سنگاکارا نے …

مزید پڑھیں »

آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟

سڈنی: آسٹریلوی اسپنر اسٹیو او کیف نے مایوس ہو کر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اسٹیو او کیف حالیہ شفیلڈ شیلڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر تھے۔آئی سی سی کے مطابق سابق ٹیسٹ اسپنر کو نیو ساؤتھ ویلز نے نیا کنٹریکٹ نہیں دیا تھا جس …

مزید پڑھیں »

کروناوائرس: پی سی بی کا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سے متعلق بڑا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا، کرونا کے باعث کرکٹ سرگرمیاں منعقد نہیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے باعث کسی بھی کرکٹ سرگرمی کے لیے این او سی جاری نہیں ہوگا، چند منتظمین نے این …

مزید پڑھیں »

کورونا وبا؛ فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونے کا امکان

کورونا وبا کی وجہ سے فیفا ویمن انڈر 20 اور فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس وبا کے بعد کی صورتحال پر جون میں شیڈول تمام انٹرنیشنل میچز کے ساتھ اگست اور ستمبر میں ہونے والے فیفا ویمن انڈر 20 اور نومبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 …

مزید پڑھیں »

گوگل کا اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کوخراج عقیدت

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان کے مایہ نازاسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے ہاشم خان کوگوگل ڈوڈل کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ہاشم خان کے والد عبداللہ خان پشاورمیں ایک کلب میں ملازمت کرتے تھے جہاں انگریزفوجی افسران اسکواش کھیلا کرتے تھے۔ اسی …

مزید پڑھیں »