جمعہ , 19 اپریل 2024

کھیل

انگلینڈ کے کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

لندن: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔ اس میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر فتح اپنے نام کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ کرکٹ …

مزید پڑھیں »

سہواگ نے انضمام کو ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیدیا

ممبئی: بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا …

مزید پڑھیں »

جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

صلالہ: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرلیا۔ ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار …

مزید پڑھیں »

پاکستان ویمن ون ڈے کپ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بسمہ معروف پر جرمانہ عائد

کراچی: سابق کپتان بسمہ معروف پر پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ون ڈے کپ میں ڈائنا مائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے بلاسٹرز کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر بلے باز …

مزید پڑھیں »

ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار

لاہور: آئی سی سی چیئرمین کے دورہ پاکستان میں ورلڈکپ کا معاملہ سرفہرست ہوگا جب کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں پی سی بی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گا۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اورچیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس آج لاہور پہنچ رہے ہیں، دونوں اعلیٰ عہدیداروں کی بی سی بی …

مزید پڑھیں »

آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس 2 روزہ دورے پر منگل کو لاہور پہنچیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی آفیشلز سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیتھی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر اور …

مزید پڑھیں »

بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی: اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی جیسی بھارت کی کئی سرکردہ ریسلرز کو پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن چیف پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خواتین ریسلرز جنسی ہراسانی پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرہی ہیں اور …

مزید پڑھیں »

زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو چھٹے ون ڈے میں 32 رنز سے ہرا دیا

لاہور: زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو چھٹے ون ڈے میں 32 رنز سے ہرا کر 6 میچز کی سیریز چار دو سے اپنے نام کرلی۔زمبابوے سلیکٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 385 رنز بنائے جس میں کریگ اروین نے 195 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کے محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی …

مزید پڑھیں »

پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ: ڈائنامائٹس نے چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی: پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس نے چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، ڈائنامائٹس نے پہلے میچ میں بلاسٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین نے ٹاس جیت کر چیلنجرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، چیلنجرز کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں 119 رنز بناکر آؤٹ …

مزید پڑھیں »

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن …

مزید پڑھیں »