ہفتہ , 20 اپریل 2024

کھیل

اسٹیڈیم میں جیت کے بعد مراکش کی قومی ٹیم نے فلسطینی پرچم بلند کر کے جشن منایا

دوحہ:2022 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں جیت کے بعد مراکش کی قومی ٹیم نے فلسطینی پرچم بلند کیا۔ورلڈ کپ مقابلوں کے فریم ورک میں مراکش کی فٹبال ٹیم نے کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر 1986 کے ورلڈ کپ کے بعد اس اعزاز کو ایک بار پھر دہرایا۔ مراکش کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا …

مزید پڑھیں »

صدر علوی کی راولپنڈی سٹیڈیم آمد، پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھا

راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کےمابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ پی سی بی کی جانب سے ان کے آفیشل ٹویٹر پر تصاویر شیئرز کی گئی جن میں صدر مملکت پاکستان اورانگلیند کے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل سٹیڈیم میں دیکھ رہے ہیں۔ صدر …

مزید پڑھیں »

فیفا ورلڈ کپ؛ بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان میچ 0-0 سے برابر

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروہ ایف کے میچ میں بیلجیئم اور کروشیا کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔تاہم، پوائنٹس ٹیبل پر 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود کروشیا کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں کوالیفائی کر گئی۔

مزید پڑھیں »

پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پہلے ہی روز 506 رنز بناکر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی: پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 506 رنز اسکور کر کے اپنا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ …

مزید پڑھیں »

پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز بے بس، انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان کے 174رنز

راولپنڈی:انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی— فوٹو: بشکریہ پی سی بیانگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اوپنرز کے عمدہ کھیل کی بدولت جارحانہ انداز میں اننگز میچ کا آغاز کرتے ہوئے پہلے دن کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 174رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے …

مزید پڑھیں »

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

راوالپنڈی: پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ایک دن تاخیر سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق آج سے ہی شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ بورڈ کے …

مزید پڑھیں »

فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں تیونس نے فرانس کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے فرانس کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے اپ سیٹ شکست دی۔ تیونس کے وہبی خضری نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔آخری لمحات …

مزید پڑھیں »

فیفا 2022 ورلڈکپ :گراؤنڈ فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے

دوحہ:قطر میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں ہونے والے پہلے عالمی فٹبال مقابلے ہیں جو اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ فٹبال کے گراؤنڈ فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے ہیں۔ قطر میں جاری فیفا 2022 فٹبال ورلڈ کپ مشرق وسطی میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ورلڈ کپ ہے …

مزید پڑھیں »

پاکستان پہلی بار سینٹرل ایشین والی بال کا چیمپئن بن گیا

لاہور: پاکستان نے ایران کو شکست دے کر پہلی بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پنجاب اسپورٹس بورڈ کے جمنزیم میں سینٹرل ایشین والی بال کا چھ روزہ انعقاد ہوا، جس میں بنگلا دیش، سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں پاکستان اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے …

مزید پڑھیں »

فیفا ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گیپکو نے 26 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو …

مزید پڑھیں »