جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی خبریں

غزہ میں یو این ورکرز کی ہلاکت پر اقوام متحدہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

نیویارک:اقوام متحدہ میں اسرائیل کی بربریت سے ہلاک ہونے والے یو این ورکرز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں صیہونی بمباری سے اب تک اقوام متحدہ کے 101 ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں، ریسکیو آپریشن کے دوران پہلی مرتبہ اتنا جانی نقصان ہوا ہے۔ مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ …

مزید پڑھیں »

چین کی غزہ کے الشفا ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

بیجنگ:چین کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج …

مزید پڑھیں »

برطانوی کابینہ میں ردوبدل، ڈیوڈ کیمرون وزیرخارجہ اورجیمزکلیورلی وزیرداخلہ منتخب

لندن:برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون رشی سونک کی کابینہ میں وزیر خارجہ اور جیمز کلیورلی وزیر داخلہ منتخب ہوگئے۔برطانیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی کابینہ میں وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین کی بر طرفی اور کابینہ میں ردو بدل کے بعد سات سال بعد سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ملک کے نئے وزیر خارجہ منتخب ہوگئے …

مزید پڑھیں »

فلسطین ریلی پر طاقت کا استعمال؛ برطانوی وزیر داخلہ کو برطرف کردیا گیا

لندن: برطانیہ میں بھارتی نژاد اور متنازع وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اب ان کی جگہ ممکنہ طور پر سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی لیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ بریورمین کو حکمراں جماعت کے ارکان کی جانب سے شدید دباؤ کے بعد عہدے سے برطرف …

مزید پڑھیں »

یوکرین کے صدر زیلنسکی کو برطرف کئے جانے کا امکان

کیف:یوکرین کے سابق صدر کے مشیر نے موجودہ صدر زیلنسکی کو برطرف کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔یوکرین کے سابق صدر کے مشیر اولگ سوسکین نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی نہ لینے کے سبب یوکرین کے موجودہ صدر زیلنسکی کو ممکنہ طور بر طرف کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے یوٹیوب پر کہا …

مزید پڑھیں »

فلسطین ریلی پر تنقید: برطانوی وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لندن: وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے بر طرف کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تنقید کا سامنا تھا، برطانوی وزیرِ داخلہ کی برطرفی کابینہ …

مزید پڑھیں »

انڈونیشین علماء نے اسرائیل کے حامیوں کیخلاف اجتماعی فتویٰ دے دیا

جکارتہ:انڈونیشیا کے علماء نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں.ان کی مصنوعات اور خدمات کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔انڈونیشین علماء کے مشترکہ پلیٹ فارم ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے جاری کیے گئے اجتماعی فتوے میں مسلمانوں …

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقا کا عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کیپ ٹاﺅن:جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے بین الااقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے، خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری …

مزید پڑھیں »

امریکی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر سے حماس کے ہاتھوں یرغمال امریکی شہریوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے انخلا پر تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ …

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقا کا غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا نے بین الااقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا …

مزید پڑھیں »