پیر , 18 اکتوبر 2021

عالمی خبریں

امریکی انخلا کے بعد کابل سے پہلی کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر دوحہ پہنچ گئی

کابل: افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کابل سے پہلی کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر دوحہ پہنچ گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق کابل سے روانہ ہونے والی قطر ائیر لائن کی پہلی کمرشل پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر دوحہ پہنچی جس نے جمعرات کے روز حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ کابل …

مزید پڑھیں »

طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا

کابل: افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے …

مزید پڑھیں »

نائن الیون پر نئی افغان حکومت کی تقریب حلف برداری، مختلف ممالک کو شرکت کی دعوت

کابل: افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے مختلف ملکوں کو جاری کردیے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تقریب میں پاکستان، چین، ترکی، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے شرکت کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق تقریب میں روس اورازبکستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ نئی افغان کابینہ …

مزید پڑھیں »

نئی افغان حکومت کی شکل واضح ہونے کے بعد اسے تسلیم کرنے کے متعلق فیصلہ کریں گے، امریکا

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کیسے بنتی ہے اور وہ کیا پالیسیاں اپناتی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے اس قبل رپورٹ کیا تھا کہ طالبان کے شریک بانی ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں …

مزید پڑھیں »

ہندوستان: کورونا ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنےآئے ہیں اور اس دوران ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہوگئی ہے۔ ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار618 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ …

مزید پڑھیں »

طالبان کو تسلیم نہیں کرتے اور دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں، برطانوی وزیرخارجہ

اسلام آباد: برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کوتسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں۔ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں، قطر میں وزیرخارجہ سے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، یورپی یونین

سلوانیا: یورپی یونین کی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نےکہا ہےکہ طالبان سے رابطہ کریں گے تاہم افغانستان میں ان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔ سلوانیا میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے لیے ہمیں طالبان سے رابطہ کرنا ہوگا لیکن اس …

مزید پڑھیں »

جب تک زندہ ہوں طالبان درہ پنج شیر پر قبضہ نہیں کرسکتے: احمد مسعود

پنج شیر: مزاحمتی اتحاد نے درہ پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق احمد مسعود نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں درہ پنج شیر پر طالبان کا قبضہ نہیں ہو گا۔ طالبان ذرائع نے درہ پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا …

مزید پڑھیں »

پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان ذرائع کا دعویٰ

پنج شیر: طالبان کے متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان فورسز نے اب وادی پنج شیر سمیت افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ طالبان کی جانب سے پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے دعوے کے بعد دارالحکومت کابل میں جشن کے طور پر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایک …

مزید پڑھیں »

امریکہ عراق و شام سے نکلنے پر تیار نہیں

واشنگٹن: عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر مبنی پارلیمانی بل اور عوامی مطالبے کے باوجود امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی برقرار رہے گی۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے معاون جوئی ہوڈ نے یہ دعوا کیا ہے کہ آئندہ برسوں میں بھی عراق و شام میں امریکی …

مزید پڑھیں »