ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی خبریں

عراقی صوبوں میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کا انکشاف

عراقی سیکورٹی فورس نے تین صوبوں میں تلاشی کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ ہتھیاروں کے کئی گوداموں کا انکشاف کیا ہے۔ شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے مختلف صوبوں منجملہ دیالہ، نینوا اور کرکوک میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں کے گوداموں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر …

مزید پڑھیں »

افغان فوج کی کارروائی، دو داعشی ہلاک آٹھ گرفتار

کابل اور ننگر ہار میں افغان فوج کی کارروائی میں کم سے کم دو داعشی ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے خصوصی دستوں نے کابل کے آٹھویں سیکورٹی زون میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے ایک اہم رکن کو گرفتار …

مزید پڑھیں »

بحرینی عوام کا قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ

بحرین کے عوام نے مظاہرہ کر کے تمام سیاسی قیدیوں بالخصوص کورونا وائرس میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے- العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ تشدد اور غیرانسانی سلوک کے باعث سیاسی قیدیوں کی صحت کو سخت نقصان پہنچا ہے اور ان کی جسمانی حالت نہایت خراب ہے ۔ …

مزید پڑھیں »

نیو ورلڈ آرڈر؟ چین نے ایران سے 25 سال کا معاہدہ کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی اہم موضوعات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کی ایران کے وزیرخارجہ نے چین کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات کی تاریخ صدیوں پرمحیط ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون کے منصوبے پر دستخط …

مزید پڑھیں »

دنیا نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا لیکن ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہو گئے ، مہدی المشاط

یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ دنیا نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے اور جو یمن میں ہو رہا ہے اسے سن رہی ہے ، دیکھ رہی ہے لیکن کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے- المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمنی …

مزید پڑھیں »

اربیل فوجی چھاؤنی سے امریکی فوجیوں کا انخلا

امریکی فوجی ، عراق کی اربیل فوجی چھاؤنی سے باہر نکل گئے ہیں- مہر نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجی ، اربیل کی فوجی چھاؤنی سے نکل کرفورٹ بلیس ٹیکساس فوجی چھاؤنی میں منتقل ہو گئے ہیں ۔ عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات کے باوجود ابھی …

مزید پڑھیں »

میانمار میں مظاہرین پر فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی

میانمار میں مسلح افواج کے دن فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سنیچر کو ینگون سمیت میانمار کے بہت سے شہروں اور قصبوں میں لوگوں نے فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل کے مظاہرے کئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ینگون ڈالا …

مزید پڑھیں »

مغربی بنگال اور آسام میں پولنگ کا تناسب

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریبا اسی فیصد اور آسام میں تہتر فیصد سے زیادہ بتایا گیا ہے۔ کولکتہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کو شام سات بجے تک پولنگ ہوئی ۔ انتخابات میں پولنگ کا تناسب اناسی اعشاریہ سات نو بتایا گیا ہے۔ ایک انتخابی افسر نے بتایا ہے …

مزید پڑھیں »

قندھار میں کار بم دھماکا ، متعدد ہلاک و زخمی

قندھار میں کار بم کے ایک دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہوجانے کی خبر ہے۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں سنیچر کو ایک کار بم کا دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم تین سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ایک اور رپورٹ میں قندھار پولیس کے چیف کے نزدیکی …

مزید پڑھیں »

امریکہ میں فائرنگ کے دو واقعات، دو ہلاک ، آٹھ زخمی

مشرقی امریکہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات ریاست ورجینیا کے ساحلی علاقے میں پیش آئے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم فائرنگ کے محرکات کے بارے میں …

مزید پڑھیں »