جمعہ , 19 اپریل 2024

کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر 20 پیسے اضافے کے بعد 210 روپے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 210 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا …

مزید پڑھیں »

مالی سال 2022 میں بینک ایڈوانسز میں 21 فیصد کا نمایاں اضافہ

مالی سال 2022 میں بینک ایڈوانسز میں 21 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو 30 جون کو ختم ہونے والے اس سال کے دوران اعلیٰ اقتصادی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2022 کے اختتام تک کُل ایڈوانسز 10 کھرب 886 …

مزید پڑھیں »

چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی

پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے تک پلانٹ سے متعلق ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ ۔ چینی کمپنی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر آمادہ ہوگئی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پلانٹ کراچی یا حیدرآباد میں لگایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن سے …

مزید پڑھیں »

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹیکس کلیکشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹیکس کلیکشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال 22-2021 میں 19 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا، ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب روپے جمع کیے گئے۔ بلال اعظم کی جانب سے جاری …

مزید پڑھیں »

پیٹرول آج ہی سستا ہوگا، آئی ایم ایف کو اس پر کوئی اعتراض نہیں: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول آج ہی سستا کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم …

مزید پڑھیں »

پاکستان کے ساتھ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی ہے کہ 6 ارب ڈالر کے قرض کی سہولت کے لیے پاکستان کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے، اس پیش رفت سے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کے قرض کی سہولت ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔ اپنی آفیشل ویب …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کو قرض پروگرام کی بحالی کے لیے معاہدے طے پانے کے نتیجے میں انٹربینک تجارت کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 1.6 روپے کا اضافہ ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز 210.1 روپے پر بند ہونے کے بعد مقامی کرنسی کی قدر 1.6 …

مزید پڑھیں »

پیٹرول کی قیمت میں مجوزہ کمی، آئی ایم ایف کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلے 15 روز کے لیے موجودہ سطح پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں …

مزید پڑھیں »

پنجاب: مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع میں مزید رعایت

لاہور: پنجاب حکومت نے مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع میں مزید رعایت دے دی۔ پنجاب حکومت نے بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں مزید ایک ہفتے کی رعایت دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی میں رعایت کا اطلاق 19 جولائی تک رہے گا اور 19جولائی تک تمام بازار …

مزید پڑھیں »

پیٹرول مہنگا ہونے پر امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافہ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی امریکی شہری پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے ایک سروے میں 30 فیصد افراد نے کہا کہ وہ ایک الیکٹرک گاڑی …

مزید پڑھیں »