جمعہ , 29 ستمبر 2023

breaking_news

ایشین گیمز : پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

بیجنگ:پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہانگزو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ازبکستان کو دو کے مقابلہ میں اٹھارہ گول سے شکست دی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تین پول میچز میں اب تک ٹوٹل 34 گول سکور کرچکی ہے۔پاکستان کی جانب ارباز احمد نے پانچ، رانا …

مزید پڑھیں »

امریکہ میں سکھ رہنماؤں پر بھارت کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ، ایف بی آئی کی وارننگ

اوٹاوا:کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ کے قتل کے بعد امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے ملک میں سکھ رہنماؤں کو قتل کے خطرات کے باعث انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سیاسی کارکن اور امریکی سکھ کاکس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر پریت پال سنگھ کے مطابق نجار کے قتل کے بعد انہیں …

مزید پڑھیں »

شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، ’ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں‘اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی گرفتار پر اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی معافی مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ایم پی او جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی …

مزید پڑھیں »

سیلاب کے بعد پاکستان سے کیےگئے وعدے پورے کرنے چاہئیں : انتونیوگوتریس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے

لاہور، اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا …

مزید پڑھیں »

شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہ نما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ میں زمین کے معاوضے کی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے ایک سال قبل حکم …

مزید پڑھیں »

بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں اور اسرائیل کو چار جون کی حدود میں جانا ہوگا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو چار جون 1967 کی …

مزید پڑھیں »

امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو امریکی ویزے ویور پروگرام (VWP) میں داخل کر رہی ہے جس میں 30 نومبر سے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کا مذکورہ بالا فیصلہ اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد …

مزید پڑھیں »

پاکستان کیخلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسند گرفتار، طالبان

کابل: طالبان نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے والے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے شئیر کیں۔ طالبان کے مطابق پاکستان کے …

مزید پڑھیں »