اتوار , 5 دسمبر 2021

سرورق

قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرینی عوام کا احتجاج

السنابس: آل خلیفہ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف اور قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرینی عوام نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے اس ملک کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے السنابس شہر میں بحرینی قیدیوں خاص طور سے عبدالجلیل السنیکس کی فوری رہائی کیلئے ایک بار پھر …

مزید پڑھیں »

متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کا دورہ ایران متوقع

تہران: متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے دائرے میں متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا سلسلہ شروع

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے ریمدان بارڈر ٹرمینل کے ڈائریکٹر محمد شریف کریمی نے کہا ہے کہ 499 پاکستانی زائرین مشہد مقدس، قم اور دیگر مقامات کی زیارت کیلئے ایران پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کی وجہ سے اس سے پہلے زائرین کی آمد کو روک دیا گیا …

مزید پڑھیں »

ترک صدر اردوغان کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا اعلان

انقرہ: آناتولی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل اور مصر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے امارات کے ساتھ تعلقات بہتر کرلئے ہیں جبکہ ترکی اب اسرائيل اور مصر کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔ متحدہ عرب …

مزید پڑھیں »

علیحدگی پسندوں سمیت سب سے بات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت علیحدگی پسندوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کو ریاست کی طرف سے اس معاملے میں مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ بات چیت سے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ عرب نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں بلوچستان اسمبلی کے سابق سپیکر …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کا عمرے کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیرقرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم غیرمنظورشدہ ویکسین لگوائے افراد کو …

مزید پڑھیں »

اومیکرون کے مزید کیسز رپورٹ، متعدد ممالک نے سرحدیں بند کردیں

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ (اومیکرون) پوری دنیا میں پھیل رہا ہے جس کے بعد متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ محققین نے کورونا کے مقابلے میں اومیکرون وائرس کے خطرناک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ جنوبی افریقا کے محققین نے اومیکرون کی شناخت چند روز …

مزید پڑھیں »

نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

نیویارک: امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے متاثرہ خاندان چاہتے ہیں کہ امریکا کے پاس موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کے طور پر دیے جائیں۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے وہ وفاقی …

مزید پڑھیں »

ایران ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیانن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرس کے ساتھ ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ویانا میں ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امیر عبداللہیان نے امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عدم عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

سندھ حکومت نے میڈیکل کے داخلوں کے لئے اپنا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) کے احکامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے صوبے میں اپنا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے معاملے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ ایم …

مزید پڑھیں »