بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

سرورق

22 ممالک نے پاناما پیپرز کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد ٹیکس و جرمانہ وصول کیا، رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 22 ممالک کی حکومتوں نے اس اسکینڈل میں نامزد سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات سمیت متعدد افراد سے ٹیکس اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر وصول کرلیے۔ انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انوسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی …

مزید پڑھیں »

مسعود اظہر پر پابندی کی امریکی کوششوں پر چین نے واشنگٹن کو خبردار کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے تمام تر دستیاب راستوں کے استعمال کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تو دوسری جانب چین نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اس رویے سے جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سے …

مزید پڑھیں »

پاک بھارت کشیدگی پر سینیٹر رحمن ملک کی مودی وار ڈاکٹرائن کے نام سے کتاب شائع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی پر سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے مودی وار ڈاکٹرائن کے نام سے کتاب شائع کر دی۔تقریب رونمائی میں شریک سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسی کو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیدیا، رحمان ملک نے کہاکہ نریندر مودی دہشتگردی کی علامت بن چکا۔ …

مزید پڑھیں »

عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں؛ پتہ نہیں حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے ، لاہور ہائی کورٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر بھٹی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں اور ڈالر کی قدر روز بڑھ رہی ہے لیکن پتہ نہیں حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ٹھیکیداروں کو حکومت کی جانب سے ادائیگیاں نہ کرنے کے خلاف کیس کی …

مزید پڑھیں »

بھارت کی جانب سےخلا میں تجربے پر پاکستان کا شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے خلاء میں کیے جانے والے تجربے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے بیرونی خلاء میں سیارچوں کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال کے تجربے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا …

مزید پڑھیں »

سعودی بادشاہ شاہ سلمان بحرین کا دورہ کریں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان آج بحرین کا دورہ کریں گے۔جہاں وہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آۂ خلیفہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ بحرین اور سعودی عرب کے بادشاہ باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں »

ماسکو میں اسرائیلی وزیر اعظم اور روسی صدر ملاقات کریں گے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کے صدر پوتین اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جمعرات کو روس کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ ماسکو ميں روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

مزید پڑھیں »

امریکہ کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی اہلکار نے پابندیوں کے موارد کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے اس لئے خارج ہوگیا کیونکہ ایران اس پر عمل پیرا نہیں تھا۔حالانکہ بین …

مزید پڑھیں »

حکومت پنجاب کا وزراء اور اراکین کیلئے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے وزرا اور اراکین اسمبلی کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ٹرانسپورٹ پول نے سمری تیار کر لی ہے۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کا کیس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی سے …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں ہر چوتھا شخص ذیابیطس کا شکار ہے:ماہرین طب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک شخص ٹائپ 1 ذیابیطس کا شکار ہے، انہوں نے زور دیا کہ والدین 5 سال کی عمر سے ہی بچوں کو فاسٹ فوڈ اور سوڈا مشروبات سے پرہیز کروائیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد ہونے والی چھٹی سالانہ ذیابیطس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین …

مزید پڑھیں »