جمعرات , 30 جون 2022

سرورق

سندھ: پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 21 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب کہ الیکشن کے لیے 9 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ …

مزید پڑھیں »

کراچی میں کورونا کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی

سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی جب کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949 ٹیسٹ …

مزید پڑھیں »

عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے: منظور وسان کی پیشگوئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔ ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکےگئے ہیں۔ منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں بلاول بھٹو یا(ن) لیگ سے وزیراعظم …

مزید پڑھیں »

تیراہ: فورسز کے سرچ آپریشن میں بارود اور اسلحہ برآمد

سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں سرچ آپریشن کےدوران بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے حیدر ویخ میں سرچ آپریشن کے دوران بارود اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا جو دہشتگردوں کے ایک پرانے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے …

مزید پڑھیں »

نیب قوانین میں ترامیم پر عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے: اعظم نذیر تارڑ

سلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم اِن کی لائی ہوئی ہیں، موجودہ حکومت نے صرف اِنہیں پارلیمنٹ میں قانون …

مزید پڑھیں »

سندھ: بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام چھپنے پر بعض وارڈز میں الیکشن ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بعض وارڈز میں بیلٹ پیپرز پر غلط امیدواروں کے نام پرنٹ ہونے پر پولنگ ملتوی کردی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں چند وارڈز کے بیلٹ پیپرزپر امیدواروں کےنام غلط پرنٹ ہوئے جس وجہ سے بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کیٹیگری …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے پر دستخط بجٹ منظوری کے بعد ہوں گے

سلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اب بجٹ کی منظوری کے بعد ہوں گے جس میں قرض معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام کے مذاکرات بجٹ منظوری کے بعد 28 جون کو ہوں گے جس کے بعد قرض کے معاہدے پردستخط کیے جائیں گے، پاکستان …

مزید پڑھیں »

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا ارسلان خان کی گرفتاری پر ردعمل

سلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریفنگ میں ان مسائل پر بات ہوئی تھی جس میں عسکری قیادت نے اس معاملے پر کھل …

مزید پڑھیں »

یوکرینی فوج اہم شہر سے واپس ’روس نے اپنے متعدد جنرلز ہٹا دیے‘

یوکرین کے شہر سیورودونیٹسک میں گلی کوچوں تک لڑائی پھیل جانے کے بعد حکام نے یوکرین کی افواج کو شہر سے نکلنے کا حکم دیا ہے جبکہ روس کی جانب سے رواں ماہ یوکرین میں موجود اپنے متعدد جنرلز کو اہم پوسٹوں سے ہٹائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں یوکرینی حکام کا …

مزید پڑھیں »

یوکرین نے روس کے جنگی نقصان کا اعلان کر دیا

یوکرین جنگ میں روس کا جانی و مالی نقصان 14 ہزار فوجیوں، 86 طیاروں، 108 ہیلی کاپٹروں اور 444 ٹینکوں تک پہنچ گیا ہے: یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے، 24 فروری سے 17 مارچ تک، روسی فوج کے نقصان کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق روس مسلح افواج …

مزید پڑھیں »