اتوار , 28 نومبر 2021

سرورق

پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران: پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ …

مزید پڑھیں »

صدر ابراہیم رئیسی کا پارلیمنٹ سے خطاب: ملک کو طاقتور بنانے کے لیے مجاہدانہ جدوجہد کی ضرورت پر زور

تہران: صدر ایران نے کہا ہے کہ ملک کو ہر میدان میں طاقتور بنانے کے لیے مجاہدانہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کے روز اپنی مجوزہ کابنیہ کے ارکان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے سے متعلق پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ یہ وقت مجاہدانہ، دانشمندانہ، شجاعانہ اور عوامی اقدامات کا …

مزید پڑھیں »

تیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیت کے باعث تعلیم سے محروم

صنعا: عالمی ریڈکراس سوسائٹی نے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کے دوران تیس لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم رہ جائيں گے۔ المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق عالمی ریڈکراس کی نمائندہ محترمہ کیتھرینا رٹز نے کہا ہے کہ ہمیں یہ بات نہیں بھلانا چاہیے کہ یمن میں جاری جنگ نے سیکڑوں اسکولوں کو تباہ و …

مزید پڑھیں »

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی میں آخری مجلس کا انعقاد

تہران: حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں آخری مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ تعالی کی عبادت اور بندگی کے ذریعہ دینداری …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں ‘سیاسی تصفیہ’ کے لئے امریکا کا پاکستان، چین پر زور

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور چین، افغانستان میں ‘کسی طرح کے سیاسی تصفیے’ کی راہ ہموار کرنے میں مدد کریں حالاکہ اس وقت طالبان ملک بھر میں مؤثر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران امریکا کے پاکستان سے مطالبے سے متعلق سوال …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے آگاہی مہم مرتب کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے 2023 کے اگلے عام انتخابات میں اپوزیشن کی مشاورت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ ہدایت انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق جائزہ اجلاس …

مزید پڑھیں »

افغان حکومت کو عالمی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہوگی: ملا عبدالسلام ضعیف

کابل:سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ طالبان سیاسی طریقہ کار اور ڈھانچے پرکام کررہے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا تھا کہ افغانوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، افغان حکومت کو عالمی سطح پر قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نہیں امریکا کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے البتہ …

مزید پڑھیں »

پاکستان: کورونا سے 65 اموات، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3084 افراد …

مزید پڑھیں »

سات لاکھ افغان مہاجرین کی آمد متوقع، پاکستان نے انتظامات مکمل کرلیے

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے۔ ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کےقریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے جہاں طور خم بارڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کیمپ لگیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال میں ارندو کراسنگ …

مزید پڑھیں »

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ کے ایم ایس کا بتانا ہےکہ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین …

مزید پڑھیں »