بدھ , 19 جنوری 2022

سرورق

کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو افغانستان میں سب سے بڑا انسانی بحران دیکھنا پڑے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان گزشتہ 40 سال سے مشکلات کا سامنا کرتا رہا ہے اور اگر دنیا نے اس وقت کوئی اقدام نہیں اٹھایا تو افغانستان میں سب سے بڑا انسانی بحران دیکھنا پڑے گا پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17واں غیر معمولی …

مزید پڑھیں »

دبئی دنیا کا پہلا سو فیصد پیپرلیس شہر بن گیا

دبئی: دبئی دستاویزات کے لئے کاغذات کا استعمال مکمل طورپر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بیان میں کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات کے لئے کاغذ کا استعمال 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے۔ شیخ حمدان کا مزید کہنا …

مزید پڑھیں »

لندن: شاہی محل کے قریب مسلح شخص پولیس فائرنگ سے ہلاک

لندن: برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کو لندن میں واقع شاہی کینسنگٹن محل کے قریب ایک شخص مسلح اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اس علاقے میں ایک شخص کے آتشیں اسلحے سمیت ایک بینک اور کتب سازی کے …

مزید پڑھیں »

روس اور چین کیخلاف لائحہ عمل، جی سیون وزرائے خارجہ کا برطانیہ میں اجلاس

لندن: روس اور چین کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے جی سیون وزرائے خارجہ برطانیہ میں اکٹھے ہو گئے۔ جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن سمیت جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ برطانوی شہر لیورپول پہنچ گئے، جی سیون اجلاس میں رکن ممالک روس کی جانب سے یوکرائن کے …

مزید پڑھیں »

امریکا نے بنگلہ دیش کی ایلیٹ نیم فوجی یونٹ پر پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن: امریکا نے ’انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی‘ کے الزام میں بنگلہ دیش کی ایلیٹ نیم فوجی یونٹ ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ بنگلہ دیش، برما، چین اور شمالی کوریا میں 15 افراد اور 10 اداروں کو پابندی کا نشانہ بنایا گیا۔ ٹریژری کے ڈپٹی سیکریٹری والی ایڈیمو نے کہا کہ انسانی …

مزید پڑھیں »

پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی شہر گڑگاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کے معاملے پر مقبوضہ کشمیر کے سابق …

مزید پڑھیں »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان …

مزید پڑھیں »

مودی حکومت کی مسلم دشمنی، گڑ گاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد

نئی دہلی: مودی حکومت مسلم مخالف اقدامات میں حد سے بڑھ گئی، گڑ گاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارت میں ریاست ہریانا کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھتر نے شہر گڑ گاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی مقامات پر …

مزید پڑھیں »

بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’مختصر وقت‘ کے لیے ہیک کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بہت مختصر وقت کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے …

مزید پڑھیں »

امریکا: طوفانی بگولوں سے بدترین تباہی، ریاست کینٹکی میں ہنگامی حالت نافذ

کینٹکی: طاقتور ترین طوفانی بگولوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے پیشِ نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست کینٹکی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ تباہی ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے طوفانوں میں سے ایک تھی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے …

مزید پڑھیں »