ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

main_lead

ایران،روس فوجی تعلقات تل ابیب کو سخت پریشان کر رہے ہیں، صیہونی میڈیا

یروشلم: غاصب صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایران و روس کے درمیان تیزی کے ساتھ وسعت پاتے فوجی تعلقات پر غاصب صیہونی حکام کو شدید پریشانی لاحق ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک ای مجلے جے این ایس نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ مغرب پر غلبہ پانے کی روسی کوشش کا نتیجہ بالآخر ایسے ممالک …

مزید پڑھیں »

زینب عصام عراقی اور مھسا امینی ایرانی کی موت اور امریکی منافقت

زینب عصام امریکی گولیوں کا نشانہ بنی، اس پر عراقی عوام سراپا احتجاج ہے اور امریکی اخراج کا مطالبہ کر رہی ہے۔ نیز عراق میں 2 بار ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ کو پہنچ چکا ہے جبکہ امریکی حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگی اور نہ ہی انسانی حقوق کے ادارے لب کشائی کرسکے ہیں۔ زینب عصام کی عمر تقریباً 15 …

مزید پڑھیں »

ایران کو اب ڈرایا نہیں جاسکتا

(تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی) ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر دفاع مقدس کے سابق فوجیوں، کمانڈروں اور جنگجوؤں اور شہداء کے اہل خانہ کے ایک گروپ نے گذشتہ روز حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے سابق فوجیوں کو خراج …

مزید پڑھیں »

برطانیہ کی اسرائیل دوستی، سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پرغور

لندن:برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپید سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم یائر لاپید نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو اپنے ٹوئٹ …

مزید پڑھیں »

جوہری پروگرام؛امریکہ نے اپنے رویے سے دکھا دیا کہ اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا:ایران

تہران: ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی پالیسی نہ شرقی اور نہ غربی پر استوار ہے اور ہم کسی بھی طاقت سے مرعوب ہو کر اپنی پالیسی نہیں بنائیں گے۔ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انسانی معاشرہ ان ممالک سے جو اپنی فوجی طاقت اور یا پیسے کے …

مزید پڑھیں »

ایرانی صدر نے اینکر کے سکارف نہ پہننے پر انٹرویو منسوخ کر دیا

نیویارک: ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے عالمی شہرت یافتہ خاتون صحافی کرسٹین امان پور کو طے شدہ انٹرویو دینے سے اس وقت انکار کردیا جب انہوں نے اسکارف پہننے سے منع کیا۔نجی نیوز چینل نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرسٹین امان پور نے ایرانی صدر کا انٹرویو سی این این کے لیے …

مزید پڑھیں »

فوجیوں کو ہائی الرٹ کرنا روس کا خطرناک اقدام ہے :نیٹو

لندن:نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے مسلح افواج کو تیار رہنے کا حکم ایک خطرناک اور غیرذمہ دارانہ اقدام ہے۔رائٹرز خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ہزاروں نئی افواج کو تیار رہنے کا حکم ان کے بقول جنگی صورتحال میں شدت پیدا …

مزید پڑھیں »

واشنگٹن کو شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار بند کرنی چاہیے: چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکیوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں شام کے 66 ہزار بیرل تیل کی لوٹ مار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار بند کردینی چاہیے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ یی نے جمعرات کو ایک …

مزید پڑھیں »

امریکہ اور صیہونی حکومت سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے،جنرل باقری

تہران:ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس کے جنوبی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونیوں کی فتنہ انگیزیوں سے ہوشیار رہیں جبکہ صیہونیوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرتی ہے،اگر ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو ہم صیہونی حکومت کے عناصر اور ان کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ مہر خبر رساں ایجنسی …

مزید پڑھیں »

ایران:خیبرشکن اور رضوان بیلسٹک میزائلوں کی نقاب کشائی

تہران:ایرانی مسلح افواج نے ہفتہ دفاع مقدس کے پہلے دن طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل خیبرشکن اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل رضوان کی پہلی بار نقاب کشائی کی۔ مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے مزار کے احاطے میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کے دوران، سپاہ …

مزید پڑھیں »