اتوار , 5 دسمبر 2021

اسرائیل

نیتن یاھو کا کنیسٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کل سوموار کے روز کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب نیتن یاھو کو اپنے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف جنرل بینی گینٹز کی جماعت ‘بلیو اور وائٹ’ سے سخت مقابلہ ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل اتحاد …

مزید پڑھیں »

شام پر اسرائیل کا میزائلی حملہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے آج شام کے علاقے قنیطرہ میں ایک گاڑی پر میزائلی حملہ کیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اسرائیل کے اس میزائلی حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔صیہونی اخبارھا آرتص نے اسرائیل کے فوجی حکام کے …

مزید پڑھیں »

فلسطینی صحافی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے خلاف مظاہر

غرب اردن کے فلسطینیوں نے آج قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوجی عدالت میں اسیر فلسطینی قیدی پر مقدمہ چلائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے فلسطینیوں نے آج صحافیوں کی یونین کی درخواست پر جنین شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسیر فلسطینی صحافی کی فوری رہائی …

مزید پڑھیں »

اسرائیل نے انتخابات سے 4 روز قبل نئی آبادکاری منظور کرلی

اسرائیل نے انتخابات سے محض چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ہزار 800 گھروں کی آبادکاری کا منصوبہ منظور کرلیا۔دائیں باوز کے اسرائیلی وزیر دفاع نے تل ابیب کے مذکورہ فیصلے سے متعلق آگاہ کیا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر دفاع نافتالی بینیٹ کی تجویز کے مطابق ‘پلاننگ کی ایک کمیٹی نے 18 سو گھروں کی …

مزید پڑھیں »

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کیلیے روٹی بنانیوالی بیکری بند کر دی

اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کیلیے روٹی تیار کرنے والی مسجد اقصیٰ کے قریب واقع 60 سال پرانی بیکری کو بند کر کے مالک کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، فلسطینیوں پر زمین تنگ کیے جانے کے بعد زندہ رہنے کا …

مزید پڑھیں »

نیتن یاہو کی حکام کو مقبوضہ علاقے میں متنازع تعمیرات کی ہدایت

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنی حکومت کو فلسطین کے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں یہودیوں کے لیے 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

اسرائیل کے پر سیکیوٹر جنرل اورحکومت کے آئینی مشیر افیحائی منڈل بلیٹ نے اپوزیشن لیڈر اور بلیو۔ وائٹ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزاور ان کی ملکیتی کمپنی ہمیماد۔ ہحمیشی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تحقیقات آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد کی جائیں گی۔عبرانی اخبار   نے اپنی …

مزید پڑھیں »

صیہونی حملہ ، جہاد اسلامی کے 2 جوان شہید

فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے 2 ارکان صیہونی فوجیوں کےحملے میں شہید ہو گئے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاد اسلامی قدس بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے سلیم احمد سلیم اور زیاد احمد منصور کل آدھی رات کو شام کے دارالحکومت دمشق میں صیہونی فوج کے حملے …

مزید پڑھیں »

صہیونی غاصب فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح …

مزید پڑھیں »

کرپشن الزامات: اسرائیلی وزیراعظم کا ٹرائل 17 مارچ سے شروع ہوگا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات پر ٹرائل 17 مارچ سے شروع ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو پر عائد کرپشن کے الزامات کا ٹرائل ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے 2 ہفتے بعد 17 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی عدالت کی جانب سے جاری …

مزید پڑھیں »