جمعرات , 30 جون 2022

اسرائیل

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیلئے کورونا سے لڑنے کے لیے امدادی کھیپ بھیج دی

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لیے امدادی کھیپ بذریعہ  پرواز روانہ کر دیا۔اماراتی حکام کے مطابق پرواز انسانی بنیاد پر اسرائیل میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں اسرائیلی عوام کے لیے طبی امدادی سامان پہنچایا گیا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی بنیاد …

مزید پڑھیں »

اسرائیل :نئے وزراء کے ناموں پراختلاف ، مخلوط کابینہ کی حلف برداری اتوار تک ملتوی

اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت کی حلف برداری وزراء کے ناموں پر اختلاف کی وجہ سے اتوار تک ملتوی کردی گئی ہے۔وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف سابق آرمی چیف بینی گینز کے زیر قیادت اسرائیل کی نئی مخلوط قومی کابینہ نے جمعرات کو حلف اٹھانا تھا لیکن عین وقت پر وزراء کے ناموں پر اتفاق رائے …

مزید پڑھیں »

اسرائیل پر پابندی لگائی جائے، برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو خط

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 145 ممبران پارلیمنٹ نے خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر پابندی لگائی جائے۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے خط لکھ کر بورس جانسن سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کرونا کی صورت حال میں فلسطین کے متنازع علاقوں کا الحاق چاہتا ہے۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی غاصب فوج کے نہتے فلسطینیوں پرحملے، متعدد افراد زخمی

اسرائیلی غاصب فوج کے اہلکاروں نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد روزہ داروں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے. غاصب و جابر صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ہونے والے مظاہرین پر حملہ کیا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔باوردی صیہونی دہشتگردوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفرقدوم علاقے کے …

مزید پڑھیں »

اسرائیل: مخلوط حکومت میں بنجمن نیتن یاھو کی شمولیت عدالت میں چیلنج

اسرائیل کی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے مخلوط حکومت میں شمولیت کی کوششوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس کے بعد نتین یاھو کا سیاسی مستقبل خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ اپوزیشن رہ نمائوں کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت میں نیتن یاھو کی شمولیت سے بدعنوانی کے مقدمات میں وزیراعظم کے خلاف …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو اور بنی گانٹز کے درمیان اتحادی حکومت کی تشکیل سے متعلق ہونے والے سمجھوتے کے خلاف مقبوضہ سرزمین کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔آئی آر آئی بی کی آج کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی اور بنی گانٹز کی جانب سے …

مزید پڑھیں »

مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر حملہ کر دیا۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس کے 10 آفیسروں اور 50 سے زائد فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری کے گھر کا محاصرہ کیا اور ان پر حملہ کر …

مزید پڑھیں »

اسرائیل میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف کل تل ابیب کے رابین اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے رابین اسکوائر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران، ہزاروں مظاہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا …

مزید پڑھیں »

غرب اردن کا انضمام اسرائیل کی اپنی صواب دید ہے: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بیشترعلاقے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا متنازع فیصلہ اسرائیل کی نئی قومی حکومت کی اپنی صواب دید ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق فوجی سربراہ بینی گینز کے درمیان قومی اتحاد کی حکومت کے لیے طے شدہ معاہدے میں امریکا کے …

مزید پڑھیں »

نتن یاہو کو نا اہل قرار دیا جائے: لیبرمین

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے بن یامین نتن یاہو کو وزارت عظمی کے لیے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیل بیتونا نامی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ لیبرمین نے اسپیکر پارلیمنٹ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ بنیامین نتن یاہو کو وزیر اعظم بننے سے روکنے کے لیے ضروری قانون سازی کریں۔انہوں نے …

مزید پڑھیں »