ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

اسرائیل

مقبوضہ وادی گولان میں لاکھوں یہودیوں‌ کو بسانے کا اسرائیلی منصوبہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت شام کے مقبوضہ وادی گولان میں لاکھوں‌ یہودی آباد کاروں کو بسانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وادی گولان میں‌ لاکھوں یہودیوں کی آباد کاری کا ایک طویل البنیاد منصوبہ تیار کیا گیا ہے جسے تین عشروں میں مکمل کیا جائے گا۔ …

مزید پڑھیں »

حماس کی برازیلی صدر کے دورہ بیت المقدس کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے برازیلی صدر جیئر پولسونارو کے مقبوضہ بیت المقدس کے متنازع دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا برازیلی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرکے بین الاقوامی قونین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ برازیلی صدر نے دیوار براق کا …

مزید پڑھیں »

عرب لیگ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا

تیونس(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب لیگ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔عرب رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کے مسئلے کو 2002 میں اٹھائے گئے ‘عرب پیس انیشیوٹیو’ کے مطابق حل کیا جائے، جس کے مطابق اسرائیل …

مزید پڑھیں »

سلفیت کارروائی سے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے ہوا میں اڑ گئے: میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کے حملے میں تین یہودی آباد کاروں کی ہلاکت پر صہیونی میڈیا نے فوج اور سیکیورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عبرانی ویب سائیٹ ‘واللا’ نے لکھا ہے کہ سلفیت میں ‘ارئیل’ یہودی …

مزید پڑھیں »

فلسطینی مزاحمت کار صہیونی دشمن کو حیران کن جواب دیں گے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوم کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔ آنے والے دنوں میں فلسطینی مزاحمت کار صہیونی دشمن کو حیران کن جواب دیں گے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غرب …

مزید پڑھیں »

ایران کے خلاف کسی بھی غلطی سے باز رہیں،ایران کا صہیونیوں کو انتباہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے جواب میں قابض صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق بھرپور استعمال کرے گااقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے صہیونی وزیراعظم کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو خط لکھا …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی دہشت گردی جاری ،غرب اردن میں مزید تین فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔منگل کو اسرائیلی فوج نے نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ قبل ازیں صہیونی …

مزید پڑھیں »

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کوئی سازش قبول نہیں کریں‌ گے: کویت

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول کی نگرانی اور اس کی زمانی ومکانی تقسیم کا اسرائیلی مطالبہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ سوموار کو انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کویت کے مندوب جمال الغنیم نے کہا کہ کویت …

مزید پڑھیں »

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی غزہ کی امداد میں رکاوٹیں نہ ڈالیں؛سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو امداد کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیکرٹری …

مزید پڑھیں »

صہیونی فوج طلباء کوخوف زدہ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے فلسطینی جامعات کے طلباء وطالبات کو خوف زدہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے گرفتار کیے گئے طلباء کی تصاویر جگہ جگہ پوسٹ کی ہیں۔ ان فلسطینی طلباء‌کو اپنے شناختی کارڈ ہاتھوں میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب فلسطینی سیاسی اور عوامی حلقوں نے صہیونی فوج کے اس حربے کو طلباء …

مزید پڑھیں »