ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل

طویل خونریزی کے بعد حماس اوراسرائیل میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

غزہ:طویل خونریزی کے بعد امن کی امید پیدا ہوگئی،حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔قطری حکومت کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق حماس کے زیر حراست پچاس اسرائیلی قیدی رہا ہونگے،اسرائیل ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،قیدیوں کے تبادلے میں خواتین اور کم عمر قیدیوں کو ترجیح دی جائے …

مزید پڑھیں »

غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں، اسرائیل پر مقدمہ چلایا جائے:ایمنیسٹی انٹرنیشنل

نیویارک:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے شواہد موجود ہونے کی خبر دیتے ہوئے اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی اور …

مزید پڑھیں »

یمن نے اسرائیل کے خلاف سمندری محاذ کھول دیا، سابق صہیونی فوجی افسر

یروشلم:صہیونی بحری فوج کے سابق نائب سربراہ نے یمن کی طرف سے صہیونی کشتی پر قبضے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف نیا سمندری محاذ کھل گیا ہےبحیرہ احمر میں انصاراللہ کی جانب سے اسرائیلی کشتی کو قبضے میں لینے کے بعد صہیونی حکام اور متعلقہ ادارے خطے میں درپیش جدید خطرات کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

اسرائیل نے جنوبی افریقہ سے اپنے سفارتکار کو واپس بلا لیا

تل ابیب:اسرائیل نے جنوبی افریقہ سے اپنے سفارتکار کو واپس بلا لیا ہے، جنوبی افریقہ غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اپنا سفیر پہلے ہی واپس بلا چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے حالیہ بیانات پر اسرائیل سفیر کو واپس بلایا ہے، سفیر کو مشاورت کیلئے واپس …

مزید پڑھیں »

غزہ جنگ:’ہر گھنٹے اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں وصول کرتے ہیں‘ اسرائیل

یروشلم:اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محاذ پر مجاھدین کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کو چھپانے کے باوجود ایک اسرائیلی عہدیدار نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہر گھنٹے میں اسرائیلی فوج کا ایک فوجی غزہ میں ہلاک ہو رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی قبرستان کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ …

مزید پڑھیں »

یمن کی مسلح افواج نے ایک اسرائیلی بحری جہاز کو کنٹرول میں لے لیا

اسلام آباد:عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بحری جہاز بحیرہ احمر میں لاپتہ ہوگئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج سہ پہر کو ایک صیہونی بحری جہاز کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔ المیادین ٹی وی چینل کے مطابق لاپتہ ہونے والے صیہونی بحری جہاز کا نام "گیلکسی لیڈر” ہے جس میں عملے کے 22 …

مزید پڑھیں »

نیتن یاہو کو اسرائیلی قیدیوں سے زیادہ اپنی حکومت بچانے کی فکر ہے، صہیونی میڈیا

یروشلم:روزنامہ ہارٹز نے صہیونی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس کے ہاتھوں اسیر اسرائیلیوں سے زیادہ ان کو اپنی حکومت اہم ہے۔صہیونی اخبار ہارٹز نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں وزیراعظم نتن یاہو کے رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے ہاتھوں اسیر اسرائیلیوں کی زندگی بچانے …

مزید پڑھیں »

غزہ میں مواصلاتی نظام تباہ، اقوام متحدہ امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور

غزہ  : غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مواصلاتی نظام تباہ ہونے کے باعث اقوام متحدہ کی جانب سے غذائی اشیا کی ترسیل معطل ہوگئی۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے بیان میں کہا کہ غزہ میں رابطے کٹ جانے اور مواصلاتی بلیک آؤٹ نے غزہ کے لیے غذائی اشیا …

مزید پڑھیں »

ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

اوسلو: یورپی ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے اہم رکن ملک ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹ میں موجود 10 میں سے 8 جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ منظور شدہ قرارداد میں …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی فورسز کی دھمکی پر الشفا اسپتال خالی کرنے کا عمل جاری

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے دی جس پر اسپتال کو خالی کرنے کا انتہائی تکلیف دہ عمل جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر حملہ آور اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی تھی کہ الشفا اسپتال میں موجود ڈاکٹرز، مریض، زخمی اور پناہ گزین ایک گھنٹے کے …

مزید پڑھیں »