منگل , 25 جنوری 2022

ایران

پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا سلسلہ شروع

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے ریمدان بارڈر ٹرمینل کے ڈائریکٹر محمد شریف کریمی نے کہا ہے کہ 499 پاکستانی زائرین مشہد مقدس، قم اور دیگر مقامات کی زیارت کیلئے ایران پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کی وجہ سے اس سے پہلے زائرین کی آمد کو روک دیا گیا …

مزید پڑھیں »

ایران ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیانن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرس کے ساتھ ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ویانا میں ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امیر عبداللہیان نے امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عدم عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

ایران اور متحدہ عرب امارات کی تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران مختلف موضوعات من جملہ دوطرفہ سیاسی اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف امور پر تعلقات کے …

مزید پڑھیں »

ویانا مذاکرات اگلے کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے : ایران

تہران: وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اگلے کچھ ہفتے میں ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی خبر دی۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ گروہ چار جمع ایک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر نیویارک میں موجود سعید خطیب …

مزید پڑھیں »

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو گیا ہے۔ المیادین ٹی وی کے مطابق لبنانی عوام پر امریکی پابندیوں اور اقتصادی بحران کے سبب پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے حزب اللہ لبنان کے ذریعے خریدا گیا ایران کا مزٹ آئل شام کے راستے لبنان کی سرحدوں میں داخل …

مزید پڑھیں »

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں فریقین نے تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور کورونا ویکسین کی سپلائی کے بارے میں بات کی۔ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور ہندوستان کے وزیر خارجہ سوبرامنیم …

مزید پڑھیں »

کانگریس کی عمارت پر حملہ اور کابل میں طیارے سے گرتے شہری، امریکی دور کے خاتمہ کا ثبوت : ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے منگل کو ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے کانگریس کی عمارت پر حملے کے تاریخی مناظر اور امریکی طیارے سے افغان شہریوں کے نیچے گرنے کے مناظر، یعنی کیپٹل ہل سے لے …

مزید پڑھیں »

ایران نے افغانستان کے لئے کمرشل پروازیں بحال کر دیں

تہران: ایران نے افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے ایک ماہ بعد 15 ستمبر کو افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردی ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق 15 ستمبر کو ایران کی نجی ائیرلائن ماہان ایئر کی مسافر پرواز نے افغان دارالحکومت کابل اور ایرانی شہر …

مزید پڑھیں »

صدر رئيسی اور پوٹن کی ٹیلی فون پر گفتگو، جلد ملاقات کی امید

تہران: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو فون کرکے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا کی بیماری کی وجہ سے وہ قرنطینہ میں ہیں تاہم وہ چاہتے ہيں کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی جلد از جلد ملاقات کے مقدمات فراہم کئے جائيں ۔ ایوان صدارت کے مطابق ، روسی …

مزید پڑھیں »

برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے : ایرانی وزیر خارجہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پرادا کرنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے …

مزید پڑھیں »