ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران

ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں،ایرانی صدر رئیسی

تہران:ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے مغربی ریاستوں کے اس دعوے کو کہ تہران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کی یورینیم افزودگی مغربی ممالک کے اپنے وعدوں سے مکرنے کا جواب ہے۔ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے مغربی ریاستوں کے اس دعوے کو کہ تہران جوہری …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کی خلیجی ممالک سے تعلقات کی بحالی کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر

تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کو سی این این کو انٹرویو میں ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ایران …

مزید پڑھیں »

جنست، خواتین اور حجاب کا مسئلہ، ایرانی معاشرے کو تقسیم کرنے کی مغربی کوشش ہے:صدر رئیسی

تہران: صدر مملکت نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ذرائع ابلاغ عامہ کا سامنا کیا ہے ، ان کے سوالوں کے جواب دیئے ہیں اور ملکی و غیر ملکی میڈیاہاؤسز کے نمائندوں کے ساتھ نشستوں میں ایران کا صحیح موقف بیان کیا ، لیکن امریکی اقوام تک صحیح بات کیوں نہیں پہنچنے دیتے ؟ اس بارے میں امریکی حکام …

مزید پڑھیں »

سوئیڈن کے وزیرخارجہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، قرآن مجید کی بے حرمتی کا مسئلہ اٹھایا

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے پر حکومت سوئیڈن کی جانب سے رد عمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سوئیڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بیلسٹروم کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات …

مزید پڑھیں »

ایران، دفاعی مشقوں میں جدید ڈرون طیاروں کی نمائش

تہران:صہیونی ذرائع ابلاغ نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کو اسرائیل کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر دفاعی نمائش میں طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے جدید ڈرون طیاروں کی نمائش سے صہیونی ذرائع ابلاغ ششدر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ دفاع مقدس کے …

مزید پڑھیں »

تہران میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 28 دہشت گرد گرفتار

تہران:وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تہران اور دوسرے صوبوں میں امام زمان (ع) کے گمنام سپاہیوں نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا اور 28 دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ ایرانی وزارت اطلاعات کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں بیک وقت 30 مقامات پر …

مزید پڑھیں »

اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مسائل کے حل، رکاوٹوں کو دور کرنے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں ایران کے اقدامات کی تعریف کی۔ حسین امیرعبداللہیان نے ہفتے کی شام نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گوتریس کو اپنے پڑوسیوں اور بعض عرب اور اسلامی ممالک …

مزید پڑھیں »

ایران نے صہیونی علاقوں کو نشانہ بنانے والے خصوصی "اسرائیل مار” میزائل بنائے ہیں، ترجمان وزارت دفاع

تہران:ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران نے ایسے میزائل بنائے ہیں جو مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیل کے زیر انتظام علاقوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلائی نیک نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو ہدف بنانے والا میزائل تیار کیا ہے جس سے اسرائیل کے زیر انتظام علاقوں …

مزید پڑھیں »

سپاہ پاسداران انقلاب کی نئی پیش رفت، آبی اور ہائبرڈ ڈرونز بنا لئے:جنرل علی رضا تنگسیری

تہران:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے میزائل، بم اور ہائبرڈ ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایمفیبیئس ڈرونز بنانے کی خبر دی۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سپاہ کی نیوی کے جوانوں نے ایسے ڈرون بنائے ہیں جو پانی کے اوپر …

مزید پڑھیں »

غیر ملکی افواج کی موجودگی خطے کے مسائل کا حل نہیں، صدر رئیسی

تہران:ایران کی دفاعی مصنوعات اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ علاقائی ممالک کو خطے مخصوصا خلیج فارس سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔ تہران میں ایرانی مسلح افواج کے پیریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ 22 ستمبر 1980 کو ایران پر 8 سالہ کنگ …

مزید پڑھیں »