ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران

خودمختار ملکوں کے ساتھ تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل:ایرانی صدر

تہران:ایران کے صدر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ونزویلا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کل نکاراگوا کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے صدر ڈینیئل اورٹگا اور پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ارکان سے ملاقات کی تھی اس کے علاوہ انھوں نے ماناگوا …

مزید پڑھیں »

سعودی وزیر خارجہ ہفتے کو تہران کا دورہ کریں گے

تہران:فیصل بن فرحان کے دورے کے دوران تہران میں سعودی سفارت خانے کا افتتاح متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے دن تہران کا دورہ کرکے سعودی وزیر خارجہ ایرانی اعلی حکام سے باہمی تعلقات اور خطے کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعض ذرائع اس بات کا عندیہ ظاہر کررہے ہیں کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران …

مزید پڑھیں »

کیوبا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال

کیوبا:کیوبا کے صدر میگل ڈائیز کینل نے صدارتی محل انقلاب پیلس میں باضابطہ طور پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا استقبال کیا۔ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکہ کے ممالک کے دورے کی مناسبت سے آخری مرحلے میں کیوبا پہنچ گئے جہاں دارالحکومت ہوانا کے ائیرپورٹ پر میزبان ملک کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر …

مزید پڑھیں »

ایران اور کیوبا کے درمیان چھے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

کیوبا:دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔اس تقریب میں دونوں ملکوں کے صدور اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ مفاہمت نامہ میں انصاف، سیاسی تعاون، برامدات پر ٹیکس سے استثنا اور جدید ٹیکنالوجی کے امور شامل ہیں۔ ان یادداشتوں پر ایران اور کیوبا کے متعلقہ شعبوں …

مزید پڑھیں »

ایران اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کا سربراہ منتخب

تہران:ایران کو ایشیا پیسفک کے وزرائے محنت کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا سربراہ اور رابطہ کار منتخب کیا گیا۔اقوام متحدہ میں ایشیا پیسفک کے ممبر ممالک کے وزرائے محنت کا اجلاس فلپائن کی قیادت میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے ایران کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں چار …

مزید پڑھیں »

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل ہفتے کو ایران کا سرکاری دورہ کرینگے

تہران: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز ایران کے سرکاری دورے پر دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل ہفتہ 17 جون کو تہران پہنچیں گے جہاں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے، شہزادہ فیصل کے دورے کے موقع پر سعودی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے …

مزید پڑھیں »

یکطرفہ جبری اقدامات فورا ختم کیے جائیں: ایران

نیویارک:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے یکطرفہ جبری اقدامات کو ختم کیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کی کوششوں میں ملکوں کی شرکت کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے موسمیاتی تبدیلیوں اور …

مزید پڑھیں »

سپاہ پاسداران نے ملک کے مشرق میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

تہران:دہشت گرد صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے بروقت کارروائی کرکے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشت گردوں کا نیٹ ورک ملک کے مشرقی علاقوں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے کو اطلاع ملنے کی وجہ سے بروقت شرپسندوں …

مزید پڑھیں »

روس کے قومی دن کی مناسبت سے آیت اللہ رئیسی کا صدر پوٹن کو تہنیتی پیغام

تہران:ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے روس کے قومی دن کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ روس کو 12جون کو قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن پورے روس میں تعطیل کی جاتی ہے۔ پہلے اس کو روس آزادی کے دن کے طور منایا جاتا تھا جس دن روسی حکومت کے حقیقی …

مزید پڑھیں »

آزادی، عدالت طلبی اور خودمختاری ایران اور نکاراگوئےکا مشترکہ نعرہ ہے،صدر رئیسی

ماناگوا:نکاراگوائے کے دارالحکومت ماناگوا کے آزادی سکوائر پر خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے مرعوب کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے اس کو فرصت میں تبدیل کردیا۔ صدر آیت اللہ رئیسی نے نکاراگوائے کے دارلحکومت میں میزبان ملک کے صدر ڈینئل اورتگا کے ساتھ ابتدائی ملاقات کے بعد کہا کہ ایران اور نیکاراگوئے آزادی، …

مزید پڑھیں »