ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران

ملک کو درکار ادویات کا 95 فیصد، ملک کے اندر ہی تیار ہوتا ہے، آیت اللہ رئیسی

تہران:ایرانی صدر نے کہا کہ ملک کے طب، صحت اور طبی آلات کی ایجادات کے شعبوں میں مثبت اور مؤثر کام کیا جا رہا ہے اور آج ملک کو درکار ادویات کا 95 فیصد، ملک کے اندر ہی تیار اور اسے برآمد کیا جاتا ہے جو کہ بہت اہمیت کے حامل کام ہیں۔ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی …

مزید پڑھیں »

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ مسقط پہنچ گئے، عمانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے پرتباک استقبال

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔ جہاں عمانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے باضابطہ استقبال کیا۔ سلطنت عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی نجفی اور عمان کے فوجی حکام کے ایک …

مزید پڑھیں »

سعودیہ ایران تعلقات کی بحالی سے خطے کی مساوات تبدیل ہوگی : ایرانی صدر

تہران : ایرانی ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں تبدیل ہو جائیں گی۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں اہم …

مزید پڑھیں »

مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہے: ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہے۔یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کی مسلم دنیا کے سب سے اسٹریٹجک مسئلے کی حمایت کی ہے۔ کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران …

مزید پڑھیں »

سوڈان کی موجودہ صورتحال بہت تشویشناک ہے:ایران

تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے سوڈان کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر مناسب انتظامات نہ ہوئے تو اس کا دائرہ خطے بالخصوص سوڈانی سرزمین تک پھیل جائے گا۔ یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے، ہم اس بحران میں کچھ بیرونی مداخلت اور …

مزید پڑھیں »

امریکہ صیہونی حکومت کے تمام دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار ہے،ایڈمرل علی شمخانی

تہران:ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی نے صیہونی غاصب حکومت کی حمایت پر مبنی امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکہ کو صیہونی حکومت کے تمام تر دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے …

مزید پڑھیں »

ایران، دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو پھانسی دیدی گئی

تہران:دہشت گرد تنظیم حرکت النضال کے سرغنہ اور سویڈن کے حمایت یافتہ حبیب فرج اللہ چعب نے 2018 میں خوزستان کے شہر اہواز میں فوجی پیریڈ پر دہشت گرد حملے اور دیگر واقعات میں شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ایرانی عدلیہ سے منسلک میزان نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم حرکت النضال کے …

مزید پڑھیں »

جدید کروز میزائل "ابو مہدی” ایرانی بحریہ کے حوالے

تہران:ابو مہدی کروز میزائل ایرانی وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹری اور مسلح افواج کی معاونت سے ایجاد کیا گیا ہے، اس میزائل کی رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے، ابومہدی کروز میزائل درست انداز سے نشانے کے ہدف بناسکتا ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ بحری فوج کو جدید کروز میزائل …

مزید پڑھیں »

ایران افغانستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے شعبے میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہے:ڈاکٹر انسیہ خزعلی

تہران:خواتین اور خاندانی امور میں صدر رئیسی کی خاتون معاون ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے سلسلے میں بہتر اور موثر خدمات فراہم کرسکتا ہے۔ اسلامی ممالک کے صحت کے امور پر باہمی تعاون کے لئے تشکیل پانے والے گروہ کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایران، …

مزید پڑھیں »

ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، بریگیڈئیر جنرل قربانی

تہران:ایرانی آرمی کے فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے فضائیہ کو مغربی ایشیا میں سب سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کو بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔ ایرانی آرمی کے فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے فضائیہ کو مغربی ایشیا میں سب سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا …

مزید پڑھیں »