پیر , 25 اکتوبر 2021

ایران

صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں تہران یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاجی اجتماع

تہران: منگل کو تہران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اپنے ہاتھوں میں ایران ، فلسطین اور حزب اللہ کا پرچم لے کر تہران میں واقع فلسطین اسکوائر پر اکٹھا ہو‏ئے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت میں نعرے لـگائے۔ اس اجتماع میں موجود طلبا، اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن …

مزید پڑھیں »

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اسماعیل ہنیہ کا دوسرا خط

تہران: فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام اپنے دوسرے خط میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے اپنے خط میں غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ …

مزید پڑھیں »

ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی غزہ کو ادویات اور طبی ساز و سامان کی فراہمی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے لئے جمع کیے گئے عوامی عطیات سے، پہلے مرحلے میں ان کیلئے 100 ڈالر پر مشتمل طبی ساز و سامان ارو ادویات کی فراہمی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار "محمد حسن قوسیان مقدس” نے منگل کے روز غزہ پٹی کے حالیہ بحران …

مزید پڑھیں »

فلسطین میں ناجائز صیہونی ریاست کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں: ایرانی مندوب

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی شہریوں کیخلاف ناجائز صیہونی ریاست کے حالیہ حملوں کی شدت سے مذمت کی۔ ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی” نے اقوام متحدہ میں جرائم سے نمٹنے اور عالمی عدالت کے کمیشن کے 30 …

مزید پڑھیں »

اسرائيل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے:ایرانی وزير خارجہ

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے نسل پرست غاصب صیہونی حکومت کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط قانونی اور سفارتی مہم چلانے کی ضرورت زور دیا ہے اسلامی تعاون تنظیم کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا …

مزید پڑھیں »

دشمن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والوں کو فلسطینی بچوں کے خون کا جواب دینا ہوگا: ایران

تہران: ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔ علی باقری کنی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بے گناہ فلسطینی خواتین …

مزید پڑھیں »

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی حماس کے سربراہ کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ نے اپنے ٹلیفونک مذاکرات کے دوران فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل قاآنی نے بات چیت کے دوران جارح صیہونی دشمن …

مزید پڑھیں »

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر آسٹریا کا دورہ منسوخ کردیا

تہران: رائٹرز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں اسرائیل سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم لہرانے پر احتجاج کرتے ہوئے آسٹریا کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ آسٹریا کی چانسلر سیباسٹین کرز کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے اسرائیلی سفارتخانے بند کرنے کا مطالبہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبدللہیان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے حد اقل مطالبہ یہ ہے کہ وہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کے سفارتخانوں کو بند کرکے فلسطینیوں کے ساتھ عملی ہمدردی کا اظہار کریں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب …

مزید پڑھیں »

دفاعی محاذ پر ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کا کردار

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دفاعی محاذ پر ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کے جوان ایرانی قوم کے اقتدار کی علامت ہیں۔ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے تہران کے جنوب میں واقع قم کے فردو اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کا معائنہ کرتے وقت ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے …

مزید پڑھیں »