ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران

سفارتی بحالی کا مشن ، سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ 7سال بعد دوبارہ کھل گیا

ریاض : سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں ، …

مزید پڑھیں »

عراق اور عمان ایران اور مصر کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: مصری سفارت کار

تہران: ایک مصری سفارت کار نے کہا ہے کہ عراق اور عمان ایران اور مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔’الزمان’ بین الاقوامی اخبار نے قاہرہ کے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، کہا ہے کہ مصر اس ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے، خاص طور …

مزید پڑھیں »

آیۃ اللہ العظمیٰ سبحانی کا روزہ داروں سے یوم القدس کے موقع پر امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

تہران: آیت اللہ سبحانی نے کہا کہ ہم وطن روزہ داروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کریں اور قدس کی آزادی میں ملت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کریں۔ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی جعفر سبحانی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک پیغام جاری …

مزید پڑھیں »

فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں بحری پریڈ

تہران:بیت المقدس اور فلسطینیوں کے تحریک انتفاضہ کی حمایت میں، سب سے بڑی بحری پریڈ اور مشقیں، ایران اور استقامتی محاذ کے رکن ملکوں میں منعقد ہوئی۔ فلسطین کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی اس بین الاقوامی بحری پریڈ اور مشقوں کا آغاز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کیا۔ اس …

مزید پڑھیں »

ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

تہران:صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں مسئلۂ فلسطین اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایوان صدر کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین …

مزید پڑھیں »

افغانستان کو درپیش حالات کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران:اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دو عشروں تک افغانستان کو اپنے قبضے میں رکھا تھا اسی لئے آج افغانستان کے حالات کے بارے میں امریکہ کو جواب دینا ہوگا۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے چار ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور کہا …

مزید پڑھیں »

عالمی برادری صہیونیوں کو مظالم سے روکنے میں کردار ادا کرے:ایران

تہران:عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کی طرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فلسطین کی حمایت اور ظالم صہیونیوں کو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی یوم القدس کے حوالے سے اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا …

مزید پڑھیں »

ایرانی وزیر خارجہ کی حنا ربانی کھر سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

سمرقند:ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستانی وزیر مملکت برائے امور کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ایران دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ ادوار میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد کا خواہاں ہے۔ ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس کے دوران …

مزید پڑھیں »

عوام یوم القدس کی ریلیوں میں کثیر تعداد میں شرکت کریں، مراجع تقلید

تہران:حوزہ علمیہ کے مراجع تقلید اور علمی مراکز کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ عوام غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے جمعہ کے دن یوم القدس کی ریلیوں میں زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ مسئلہ …

مزید پڑھیں »

یوم القدس مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کا محور ہے:رکن ایرانی پارلیمنٹ

تہران:آزادی خواہ نے کہا کہ صہیونی حکومت کے اندر بالخصوص یہودی آباد کاروں کے درمیان اختلافات اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ فساد کی یہ جڑ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حجت الاسلام احد آزادی خواہ نے کہا کہ اسلامی ممالک نے ایک نئے اور دفاعی حکمت عملی کی طرف رجوع کیا ہے، …

مزید پڑھیں »