جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

ترکی

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

ترکیہ: تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 11 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے …

مزید پڑھیں »

سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملکی اداروں کو زلزلے سے متاثرہ شام اور ترکیہ کو امداد پہنچانے کے لیے فضائی پُل بنانےکا حکم دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے انسانی ہمدردی کے لیے بنائے گئے ادارے کو شام …

مزید پڑھیں »

ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا

اسلام آباد: ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امداد کیلئے جانے والے بھارتی فوج کے سی 17 طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ درحقیقت پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایسی کوئی درخواست …

مزید پڑھیں »

ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ اموات کی تعداد8 ہزار سے زائد ہوگئی، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

انقرہ: ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار300 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ زلزلے سے …

مزید پڑھیں »

ترکیہ میں زلزلے، اسرائیل کی مدد کی پیشکش

انقرہ:ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد اسرائیل نے ترکیہ کو مدد کی پیشکش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ کو ریسکیو کارروائیوں کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل نے وزارت دفاع اور آئی …

مزید پڑھیں »

ترکیہ میں ہلاکت خیز زلزلے کے بعد سات روزہ سوگ کا اعلان

انقرہ:ترکیہ نے آج ملک میں آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں کم از کم 1,650 افراد کی ہلاکت کے بعد سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابقترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ٹوئٹ کیا کہ سات دن کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہمارا پرچم 12 فروری …

مزید پڑھیں »

ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارہ روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور سرچ و ریسکیو ٹیموں کو لے کر خصوصی طیارہ روانہ ہو گیا ہے۔ترکیہ میں دو، شام میں ایک زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 2600 سے زائد، ہزاروں زخمی ترجمان این ڈی ایم کے مطابق حکومت پاکستان نے فوج کی سرچ …

مزید پڑھیں »

غیر ممالک سے بڑی تعداد میں ریسکیو ٹیمیں ترکیہ پہنچنا شروع ہوگئیں

انقرہ:روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ وہ زلزلے کے باعث ترکیہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں امدادی کارروائیوں کو منظم کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔پیسکوف نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی ریسکیو ٹیموں کے …

مزید پڑھیں »

ایران کے بغیر ترکی اور شام کی صلح ممکن نہیں: ترک میڈیا

انقرہ:ترک میڈیا نے شام کے ساتھ اپنے ملک کی صلح و آشتی کو ایران کی ہمراہی کے بغیر غیر ممکن قرار دیا ہے۔ارنا نے ترک ویب سائٹ تیلے ون (tele1) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز اس ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع ہوا جس کا عنوان تھا "بغیر ایران کے ممکن نہیں”۔ معروف ترک مضمون نگار …

مزید پڑھیں »

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ، 1600 سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی

استنبول : ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے 1600 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کی صبح ترکیہ کے مشرقی علاقے میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح …

مزید پڑھیں »