جمعرات , 2 دسمبر 2021

شام

شام میں کار بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق

تل ابیض: شام کے شہر تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کل رات شام کے شہر تل ابیض کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ترکی سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسلح کرد گروہوں نے کیا۔ شہر تل ابیض صوبہ رقہ میں واقع ہے …

مزید پڑھیں »

شام نے ادلب میں جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ادلب میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی رقابت فوجی کشیدگی میں تبدیل ہوگئی ہے اور موجودہ حالات میں ادلب میں جنگ بندی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

شامی عوام نےامریکی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا

دمشق: شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے گاوں خربہ عمو کے افراد آج امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے ساتھ گھتم گتھا ہو گئے جس کے بعد امریکہ کے دہشتگرد فوجی اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔ شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی فائرنگ سے …

مزید پڑھیں »

شامی فوج نے تیزی سے 16 دیہات آزاد کرا لئے

دمشق: شامی ذرائع نے شمالی شام میں فوج کی پیشرفت اور نئے علاقوں کی آزادی کی خبر دی ہے۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے سے کم عرصے میں حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوںکے 16 گاؤں کو آزاد کر لیا ہے۔ شامی فوج نے اسی طرح جنوبی حلب …

مزید پڑھیں »

شامی فوج اور روسی جنگی طیاروں کے حملے، دہشت گرد ہلاک

بغداد: شام میں ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع رہائشی مقامات پر اسد انتظامیہ اور روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔شامی مخالفین کے ائیر ٹاور کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے شہری مرکز کے اطراف، تحصیل سیراقب  اور اس کے اطراف کے علاقوں سرمین، کومیناس ،مصیبین، تفتنازاور کراتین  کو اور …

مزید پڑھیں »

ادلب میں دہشتگردوں کو ہونیوالی "عبرتناک شکست” سے امریکہ کو "شدید پریشانی” لاحق

بغداد: شام کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے شامی صوبے ادلب میں بین الاقوامی دہشتگردوں کو ہونیوالی عبرتناک شکست پر اپنی گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز فرینکلن جیفرے نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں جاری حادثات (دہشتگردوں کو ہونیوالی پے در پے …

مزید پڑھیں »

ادلب اور حلب کے اطراف میں 360 سے زائد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج کے حلب اور ادلب صوبوں میں گذشتہ 11 دن سے جاری آپریشن کے دوران 360 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی فوج کے حلب اور ادلب صوبوں میں گذشتہ 11 دن سے جاری آپریشن کے دوران 360 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حلب کے اطراف اور ادلب میں دہشت گردوں کو زبردست شکست کا سامنا …

مزید پڑھیں »

شہادت ہماری میراث ہے، شام میں جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی شہید

دمشق: امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے ایک قریبی ساتھی شام کے حلب شہر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہوگئے۔مدافع حرم اصغر پاشاپور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں متعدد محاذوں پر جنرل قاسم سلیمانی کا ساتھ دے چکے تھے اور وہ ان افراد میں تھے جو ہمشیہ …

مزید پڑھیں »

ادلب میں کئی دیہاتوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو منہدم کرتے ہوئے کئی دیہی علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہےشام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج نے ادلب شہر کےجنوب میں مردیخ ، کدور اور رویحہ دیہاتوں پر کنٹرول کرلیا ہے – ادلب کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے دوران بہت سے دہشت …

مزید پڑھیں »

شامی فوج کی برق رفتار پیشقدمی 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا

بغداد: شامی فوج کی صوبہ ادلب کے مشرق میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب کے مشرق میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس علاقہ سے دہشت گرد بڑی تیزی کے ساتھ فرار کررہے ہیں شامی فوج نے اب تک 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق …

مزید پڑھیں »