ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام

دمشق پر اسرائیل کا حملہ ناکام، اسرائیل کے کئی راکٹ تباہ

دمشق: شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے شام کے دارالحکومت دمشق پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ سانا خبر رساں ایجنسی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے راکٹ داغے جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ ابھی تک اس حملے …

مزید پڑھیں »

داعش پر حملے کے بہانے امریکا شام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر رہا ہے

الحسکہ: شام کے شمالی رہائیشی علاقوں پر کئی بار امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ کے مقامی ذریعے نے جمعے کے روز بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے شہر کے اطراف میں کئی گھروں پر داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے بہانے حملہ کیا …

مزید پڑھیں »

صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار مغربی ایشیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں: شام

جنیوا: جنیوا میں اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں شام کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کو مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ مغربی ایشا میں صیہونی حکومت ہی واحد ایسی حکومت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس نے اب تک ایٹمی ہتھیاروں کے پھلاؤ پر …

مزید پڑھیں »

شام: امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پچاس شامی باشندوں کو اغوا کر لیا

رقہ: غاصب امریکی فوجیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے رقہ شہر میں 50 شامی باشندوں کو اغوا کر لیا۔ شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فوج کی مدد و حمایت سے رقہ شہر اور اس کے گردو نواح کے دیہاتوں …

مزید پڑھیں »

داعش نے آٹھ سو پچاس بچوں کو اپنی ڈھال کے لئے یرغمال بنا لیا

دمشق: شام کے صوبے ہساکے میں کرُد فورسز کے زیرِ انتظام جیل پر 100 سے زائد داعش جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا اور تصادم کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق داعش نے جیل پر پر قبضہ کرلیا ہے اور 850 بچوں کو اپنی ڈھال کے طور پر یرغمال بنالیا ہے۔ جیل …

مزید پڑھیں »

عفرین پر امریکہ کے حامی کردوں کا راکٹوں سے حملہ، پندرہ افراد جاں بحق و زخمی

حلب: شمالی شام کے صوبے حلب کے عفرین شہر پر امریکہ کے حامی کردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ حملے امریکہ کی حمایت یافتہ شام کی کرد ملیشیا سے وابستہ دہشتگردوں نے کئے ہیں ۔ …

مزید پڑھیں »

شام میں امریکی موجودگی کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

شام کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی شام میں امریکی موجودگی کا بنیادی مقصد تہران دمشق تعلقات میں درار پیدا کرنا ہے۔ وائی آر جے سی کی رپورٹ کے مطابق جیمز جیفری نے انکشاف کیا کہ دیگر ممالک میں امریکی موجودگی کا مقصد اپنی اور اپنے اتحادیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور …

مزید پڑھیں »

عراق کے بعد شام میں امریکی چھاؤنی پر راکٹ حملہ

دمشق: مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں غاصب امریکی فوجیوں کی چھاونی پر راکٹ سے حملہ ہوا۔ اناتولی نیوز کے مطابق، مقامی ذریعے نے بتایا کہ صوبے دیرالزور کی العمر آیل فیلڈ کے قریب کئی راکٹ لگے جس سے وہاں آگ لگ گئی۔ امریکی فوجی اس آیل فیلڈ کو چھاونی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق، …

مزید پڑھیں »

امریکہ نے عراق سے فوجی ساز و سامان شام بھیجا

دمشق: شام میں غیر قانونی طور پرغاصب امریکی فورسز کی طرف سے فوجی رسد بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب شام کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ غاصب امریکیوں نے مشرقی شام کی آئل فیلڈ میں واقع اپنی چھاونیوں کے لئے رسد کے طور پر فوجی سازوسامان بھیجا ہے۔ اس شامی ذریعے نے …

مزید پڑھیں »

امریکی فوجیوں نے اب شام کا رخ کر لیا

بغداد: مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا ایک قافلہ جو 40 گاڑیوں پر مشتمل ہے کل رات عراقی کردستان کے سرحدی علاقے الولید سے شام …

مزید پڑھیں »