منگل , 23 اپریل 2024

شام

شام کی تعمیر نو میں مغرب سب سے بڑی رکاوٹ ہے، روس

دمشق:شام میں روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں مغربی ممالک شام کی تعمیر نو میں رکاوٹ کھڑی کررہے ہیں۔ یہی مغربی اتحاد دنیا میں عدم استحکام پھیلانے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ شام میں روس کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ شام کی …

مزید پڑھیں »

امریکہ شام میں دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرچکا ہے، شام

دمشق:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے بتایا ہے کہ امریکہ نے شامی حکومت پر الزام لگانے کے لیے التنف علاقے کے دہشت گردوں کو کیمیائی مادوں سے لیس کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے بتایا ہے کہ التنف کے علاقے میں امریکی قابض فوج نے دہشت گردوں کو کیمیائی مادوں سے لیس کیا ہے …

مزید پڑھیں »

روس اور شام کی بمباری سے ادلیب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے تباہ

ماسکو:روسی وزارت کے مطابق روسی اور شامی فضائیہ نے ادلیب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ روسی افواج نے شامی فضائیہ کے تعاون سے شامی صوبے ادلیب میں دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ شام میں روسی فوجی مرکز کے معاون وادم کولٹ نے کہا ہے کہ ادلیب میں …

مزید پڑھیں »

شام کے الحسکہ میں عوام کا امریکی دہشت گردوں کے خلاف احتجاج

دمشق:شام کے شہر الحسکہ کے عوام نے امریکی قابض افواج کی حمایت یافتہ کیو ایس ڈی ملیشیا کی کارروائیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی اور شام کے مختلف علاقوں میں اس گروہ کی موجودگی اور مجرمانہ کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ الحسکہ کے نواحی علاقے الحول میں امریکی قبضے کی حمایت یافتہ "کیو ایس ڈی ” ملیشیا کے …

مزید پڑھیں »

بیرونی ممالک کی شام میں موجودگی مسئلے کا حل نہیں,ایران اور شامی وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس

تہران:ایرانی وزیرخارجہ نے شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بیرونی ممالک کی وجہ سے کبھی امن اور استحکام نہیں آئے گا۔ ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے شامی وزیرخارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سفرکے دوران دونوں ممالک کے درمیان دونوں ممالک کی …

مزید پڑھیں »

شام میں النصرہ کے 30 سے ​​زائد دہشت گرد ہلاک اور زخمی

دمشق:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج نے دہشت گرد گروہ احرار الشام (النصرہ فرنٹ) کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے تیس سے زیادہ دہشت گرد عناصر کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔ شامی فوج نے ادلب اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پردہشت گردوں کے جارحانہ حملوں کا …

مزید پڑھیں »

دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں دھماکہ، متعدد شہید اور زخمی

دمشق:دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینب میں کار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق، دمشق کے نواحی شہر سیدہ زینب میں ایک کار کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، اس واقعے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے بعض ذرائع نے اعلان کیا کہ یہ دھماکہ دمشق کے نواحی …

مزید پڑھیں »

یورپی ممالک شامی عوام پر پابندیاں عائد کر کے انہیں اجتماعی سزا دے رہے ہیں: شامی پارلیمنٹ

دمشق:شام کی پارلیمنٹ نے ایک باضابطہ بیان جاری کر کے یورپی پارلیمنٹ کے مداخلت پسندانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ شامی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی حکام حقیقت کو توڑ مروڑ کر اس طرح پیش کر رہے ہیں جیسے شام کے عوام کی موجودہ حالت میں ان کی پالیسیوں کا کوئی عمل …

مزید پڑھیں »

غاصب اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ؛ شامی دفاعی سسٹم نے حملے کو پسپا کر دیا

دمشق:شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سانا) نے خبر دی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سانا) نے خبر دی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا۔ شام …

مزید پڑھیں »

ہم اسرائیلی قبضے کو مسترد کرتے ہیں،عراقی وزیراعظم اور شامی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

دمشق:بشار الاسد کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کے امن و استحکام کی کنجی بہتر اقتصادی صورتحال میں پنہان ہے۔ دہشتگردی عراق میں پسپا ہو چکی ہے اور اسے وہاں شکست کا سامنا ہے۔ عراق نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کیلئے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراق کے …

مزید پڑھیں »