ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق

مرجعیت کا فتوی داعش کے خلاف جنگ میں اہم تھا:سید عمار حکیم

بغداد:عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں مرجعیت کے فتوے نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔بغداد میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم نے کہا ہے کہ دینی قیادت کا جہاد کفائی کا فتوی داعش کی پیشقدمی روکنے اور مختلف …

مزید پڑھیں »

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی المدیر العام عتبہ حسینیہ سے خصوصی ملاقات

بغداد:کربلائے معلیٰ میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اہلسنت علمائے 40رکنی وفد کے ہمراہ آستانیہ حسنیہ (دفتر حرمِ امام حسین عتبہ حسینیہ) کے مدیر العام (سیکرٹری جنرل) حاج حسن رشید العبائجی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ عتبہ حسنیہ مقدسہ عراق بھر میں عوام الناس کی بلاتفریق و مسلک خدمات انجام …

مزید پڑھیں »

امت واحدہ پاکستان کا وفد عراق پہنچ گیا

نجف: امت واحدہ پاکستان کا چالیس رکنی وفد عراق پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة السلام علامہ محمد امین شہیدی کر رہے ہیں۔ وفد تہران سے نجف ایئر پورٹ پہنچا تو علامہ امین شہیدی نے عتبہ حسینی کے نمائندہ محمد تقی البعاج کے ہمراہ وفد کا والہانہ استقبال کیا۔ استقبالیہ نشست کا انعقاد بمقام مدینہ …

مزید پڑھیں »

عراقی معاشرہ اور نوجوان ثقافتی یلغار کا شکار ہیں:آیت الله سید محمد تقی مدرسی

بغداد:عراقی معروف عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے، حوزہ ہائے علمیه عراق اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ ہر سطح پر معاشرے کی ترقی میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی معاشرہ اور نوجوان ثقافتی یلغار کا شکار ہیں، لہٰذا ہم میں …

مزید پڑھیں »

عراق اور سعودی عرب تجارتی میدان میں نئے تعاون کے حامل ہیں:سعودی وزیر خارجہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان” نے بغداد پہنچنے پر اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین” کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان دوپہر سے قبل سرکاری دورے پر عراق پہنچے اور اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے بات چیت کے بعد ان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں …

مزید پڑھیں »

شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

بغداد:عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں ترکیہ کے زلیکان فوجی اڈے پر آٹھ گراڈ راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے نینوا میں بعشیقہ کے قریب ترکیہ کے زلیکان فوجی اڈے پر آٹھ راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ اس ذریعے …

مزید پڑھیں »

الحشد الشعبی کیجانب سے فلسطین مخالف صیہونی جارحیت کی مذمت

بغداد: عراق کی رضاکار دفاعی فورس "الحشد الشعبی” کے سربراہ "فالح الفیاض” نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فالح الفیاض نے اپنے بیان میں مقبوضہ سرزمین کے دفاع کو مقاومت فلسطین کا قانونی و فطری حق قرار دیا۔ نیز انہوں نے فلسطینی حریت پسندوں کی مقاومت کی بھرپور حمایت پر زور دیا۔ …

مزید پڑھیں »

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام آٹزم کے مریضوں کے لیے واسط میں ہسپتال پر کام تیزی سے جاری

بغداد:دنیا براورعراق میں آٹزم کے مریضوں کی خوفناک حد تک بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر روضہ امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نےعراق کے صوبہ واسط میں آٹزم کے مریضوں کو علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ہسپتال کی بنیاد رکھی ہے تاکہ اس مرض میں مبتلاء افراد کا علاج و معالجہ کر سکیں …

مزید پڑھیں »

امریکہ عراق میں ایک بار پھر ہنگامے اور فسادات کرانا چاہتا ہے، عراقی رہنما کا انکشاف

بغداد:عراق کے الفتح الائنس نے امریکہ پر وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے۔المعلومہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق فتح اتحاد کے سینئر رکن علی الزبیدی نے کہا ہے کہ امریکہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی حکومت کے خلاف ڈالروں کے ذریعے بلوے کرانے سمیت مختلف آپشن سے کام لے رہا ہے۔ …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مقصد، تعلقات کو معمول پر لانا ہے:عراق

بغداد:سعودی عرب کے العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مقصد، تعلقات کو معمول پر لانا ہے اور بغداد کی نظر میں اسے علاقائی ممالک پر حملہ کرنے کی جگہ نہیں ہونا چاہیے۔ عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے سعودی عرب کے العربیہ …

مزید پڑھیں »