جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق

حضرت آیت اللہ سیستانی کی داعش کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات

بغداد:حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ میں معذور ہونے والے افراد کے ایک گروہ کے ساتھ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے ملک، ملت اور مقدسات کی خاطر جنگجوؤں کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے اللہ بارک وتعالٰی سے ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بھلائی اور برکت اور آخرت میں اجر وثواب …

مزید پڑھیں »

عراقی سرزمین سے پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحیت کے لئے کام لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی:عراقی وزیراعظم

بغداد:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ بغداد کسی کو بھی اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ عراق کے وزیر اعظم نے سابق صدر جلال طالبانی کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت …

مزید پڑھیں »

عراقی وزیر اعظم سے روسی وفد کی ملاقات، ماسکو کا دورہ متوقع

بغداد:عراق کے وزیر اعظم نے روسی صدر کے معاون سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے بغداد میں روسی صدر کے معاون ایگور لیوٹین کی سربراہی میں اس ملک کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں السوڈانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات …

مزید پڑھیں »

ترکیہ شمالی عراق میں فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ

بغداد:سیکورٹی ذرائع نے انقرہ کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں شمالی عراق میں ترکی کی وسیع فوجی نقل و حرکت کے بارے میں مطلع کیا ہے۔شمالی عراق کے صوبہ دہوک میں عراقی سیکورٹی ذرائع کل رات سے عراقی فضائی حدود میں ترک ڈرونز کی وسیع پرواز کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافے کی خبر دے رہے ہیں۔ترکی کا …

مزید پڑھیں »

عراقی سیاستدان عراق کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں: ہادی العامری

بغداد:عراق کی الفتح الائنس نے اس ملک کے سیاسی اور اقتصادی میدان میں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئےامریکی حکمرانی سے عراق کو نکالے جانے پر تاکید کی ہے۔موصولہ خبروں کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ سے اپنی وابستگی کو ختم کرکے اپنی معیشت …

مزید پڑھیں »

عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کا سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران کا دورہ

بغداد:عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے اتوار کے روز ایک وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کیا تاکہ ایران اور عراق کے درمیان سیکورٹی معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کے دفتر نے "قاسم الاعرجی” کے دورہ تہران کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق …

مزید پڑھیں »

ایران مخالف دہشت گردوں کو مشترکہ سرحدوں سے پیچھے دھکیل دیا ہے، عراقی وزیر داخلہ

بغداد:عراق کے وزیر داخلہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرحدی پٹی سے ایران کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ہٹانے میں اس ملک کی افواج کی کارروائی کا اعلان کیا۔عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے العربیہ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ عراقی فورسز نے شمالی عراق میں اس ملک کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی سے …

مزید پڑھیں »

عراق میں داعش کے انڈر گراونڈ نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا، حشد الشعبی کا اعلان

بغداد:حشد الشعبی عراق کے کمانڈر نے صلاح الدین اور دیالہ صوبوں کے درمیان داعش کے زیر استعمال گزرگاہوں کو منقطع کرنے اور ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔عراقی حشد الشعبی فورسز کے کمانڈر محمد التمیمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر صوبہ صلاح الدین اور دیالہ کی گذرگاہوں …

مزید پڑھیں »

معاشرے کی حقیقی اصلاح پیغمبر اسلامؐ کی پیروی سے ہی ممکن ہے:حجۃ الاسلام سید عمار حکیم

بغداد: حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے بغداد میں سنی محکمہ اوقاف کی جانب سے منعقد کی گئی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر تقریب میں یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم الانبیا اور رسولوں کے سردار ہیں، اور ایسے کمالات کے حامل اور …

مزید پڑھیں »

عراق کو غیر ملکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں: عراقی مسلح افوج

بغداد:عراقی مسلح افوج کی مشترکہ کمان نے اعلان کیا ہےکہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانا‏ئی رکھتی ہیں اور ان کے ملک کو بیرونی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراقی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے کمانڈر، تحسین الخفاجی نے کہا ہے کہ عراقی مسلح افواج جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جو داعش …

مزید پڑھیں »